لاہور جنرل ہسپتال امیر الدین میڈیکل کالج کے زیراہتمام ڈاکٹرز کے لئے شوگر سے متعلق ورکشاپ کا انعقاد

ہفتہ 27 اکتوبر 2018 19:20

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 اکتوبر2018ء) لاہور جنرل ہسپتال امیر الدین میڈیکل کالج کے زیراہتمام ڈاکٹرز کے لئے شوگر سے متعلق ایک ورکشاپ منعقد کی گئی جس میں شہر کے تمام سرکاری ہسپتالوں کے ڈاکٹرز کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ورکشاپ میں مختلف موضوعات چھوٹی ورکشاپس کا اہتمام کیا گیا جس میں آنکھوں کے پردوں کا معائنہ ،شوگر کی وجہ سے پاؤں کے زخم اور احتیاطی تدابیر ،حاملہ خواتین میں شوگر کی پچیدگیاں و علاج ، شوگر کے مریضوں میں انسولین کا شروع کرنا اور اس کا طریقہ تدریج کے بار معلومات فراہم کی گئیں۔

(جاری ہے)

اس کورس کے ڈائریکٹر ڈاکٹر عمران حسن خان تھے۔کورس کے آرگنائزر میں ڈاکٹر آصف صغیر ،ڈاکٹر سلمان شکیل اور ڈاکٹر نبیل اشرف تھے۔لاہور کے مختلف سرکاری و نجی ہسپتالوں کے فزیشنز ،سرجنز،گائناکالوجسٹ،آنکھوں کے سرجنز،نفرالوجسٹ اور چیسٹ سپیشلسٹ نے لیکچر بھی دیئے۔تقریب کے مہمان خصوصی وائس چانسلر کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر خالد مسعود گوندل تھے جبکہ پرنسپل امیر الدین میڈیکل کالج پروفیسر محمد طیب ، میڈیکل سپرنٹنڈنٹ لاہور جنرل ہسپتال ڈاکٹر محمود صلاح الدین اور پروفیسر غیاث النبی طیب نے بھی تقریب میں شرکت کی ۔

متعلقہ عنوان :