جعلی اکائونٹس ہولڈر اور جعلی کمپنیوں کے بعد سابق جج کے نام 22 سو گاڑیوں رجسٹرڈ نکل آئیں

سپریم کورٹ نے سیکریٹری اور ڈائریکٹر ایکسائیز اینڈ ٹیکسیشن سے جواب طلب کرلیا

ہفتہ 27 اکتوبر 2018 21:53

جعلی اکائونٹس ہولڈر اور جعلی کمپنیوں کے بعد سابق جج کے نام 22 سو گاڑیوں ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 اکتوبر2018ء) جعلی اکائونٹس ہولڈر اور جعلی کمپنیوں کے بعد اب جعلی گاڑیوںکی رجسٹریشن کامعاملہ سامنے آگیا ہے ۔ 82سالہ سابق جج میاں سکندر حیات کے نام 22 سو گاڑیوں رجسٹرڈ نکل آئیں۔

(جاری ہے)

سابق جج میاں سکندر حیات کے وکیل نے سپریم کورٹ میں دائر ایک درخواست کی سماعت کے دوران عدالت عظمیٰ کو بتایا کہ ان کے موکل کے پاس محض ایک گاڑی ہے تاہم ان کے نام پر 2224 گاڑیاں رجسٹر ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ میرے موکل کو کچھ دن پہلے ایک گاڑی کا چالان موصل ہوا جو ان کے نام پر ہی نہیں تھی۔ان کا کہنا تھا کہ ایکسائیز ڈپارٹمنٹ سے رابطہ کیا تو معلوم ہوا کہ ان کے نام پر 2224 گاڑیاں رجسٹر ہیں۔ سپریم کورٹ نے سیکریٹری اور ڈائریکٹر ایکسائیز اینڈ ٹیکسیشن سے جواب طلب کرلیا ۔ ایکسائیز اینڈ ٹیکٹیشن ڈیپارٹمنٹ سے ایک ہفتے کے اندر رپورٹ طلب کرلی گئی۔