Live Updates

حکومت سماجی انصاف مہیا کرنے کیلئے انقلابی اقدامات کر رہی ہے، انصر مجید خان

پیر 29 اکتوبر 2018 18:36

سرگودھا۔29 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 اکتوبر2018ء) صوبائی وزیر لیبر اینڈ ریسورس ڈیویلپمنٹ انصر مجید خان نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت سماجی انصاف مہیا کرنے کیلئے انقلابی اقدامات کر رہی ہے ، وزیرِ اعظم عمران خان نے جو وعدے کئے وہ یقینا پورے ہوں گے، پاکستان کی تعمیر و ترقی کیلئے عوامی تعاون ضروری ہے ، تبدیلی کا عمل شروع ہوچکا ہے، عوامی مسائل حل کرنے کیلئے تمام ممکنہ اقدامات کرنا ہماری اوّلین ترجیح ہے، انہوں نے ان خیالات کا اظہار فوٹو جرنلسٹ ایسوسی ایشن کی جانب سے نو منتخب صدر چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری مرزا فضل الرحمن کے اعزاز میں منعقدہ ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا، قبل ازیں ڈاکٹر نادیہ عزیز ، ڈاکٹر ہارون الرشید تبسم ، ملک محمد منیر اور مرزا فضل الرحمن نے بھی اظہار خیال کیا، عنصر مجید خان نے مزید کہا کہ فوٹو جرنلسٹ ایسوسی ایشن نے صحافت کے فروغ میں گراں قدر کردار ادا کیا ہے ، ملک محمد منیر اور امیر افضل ملک نے میری بھرپور معاونت کی ہے جس پر مًیں اُن کا شکریہ ادا کرتا ہوں، عنصر مجید خان نے سرگودھا میں صاف پانی ، چائلڈ ہسپتال ، کارڈیالوجی سنٹر کے قیام کا وعدہ بھی کیا، صدر چمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری مرزا فضل الرحمن نے کہا کہ سرگودھا چمبر نے ملک بھر میں اپنا مقام حاصل کر لیا ہے ، گروپ کے اراکین شعبہ کامرس و انڈسٹری کو فعال بنانے کیلئے مصروف عمل ہیں ، فوٹو جرنلسٹ ایسوسی ایشن کے منیر ملک ، شاہد بخاری ، زاہد ندیم، شیر علی، مہر شاہد وفا، ضیاء خان، شفیق طاہر، تنویر ،شاہد رضا اور اشرف قریشی کی طرف سے چمبر کے ایگزیکٹو ممبران اور دیگر احباب کو تحائف دیئے گئے۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات