وفاقی سی آئی اے پولیس نے چرس سمگلنگ کی کو شش نا کا م بنا دی،ایک ملزم گرفتار

11کلو830 گر ام چرس بر آمد، مقدمہ درج

منگل 30 اکتوبر 2018 19:11

وفاقی سی آئی اے پولیس نے چرس سمگلنگ کی کو شش نا کا م بنا دی،ایک ملزم ..
اسلا م آبا د(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 30 اکتوبر2018ء) وفاقی سی آئی اے پولیس نے چرس سمگلنگ کی کو شش نا کا م بنا تے ہو ئے ایک ملزم کو گرفتار کر کے اس کے قبضہ سے 11کلو830 گر ام چرس بر آمد کرکے ملزم کے خلا ف مقدمہ درج کرلیا ہے،ملزم یہ چرس KPKسے پنچاب سمگل کر رہا تھا، دیگر کا رروائیاں کے دوران پولیس نے تین منشیا ت فروشوں کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے ہیر وئن اور چرس بر آمد کرلی ہے پولیس ترجمان کے مطابق سی آئی اے پولیس کو ذرائع سے اطلاع موصول ہوئی کہ بھاری مقدار میں چرس پشاور سے بذریعہ مو ٹر وے کا ر پر اسلام آ باد کی طر ف لا ئی جار ہی ہے جس پر سی آئی اے پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے پر انا ٹو ل پر چیکنگ شروع کر دی کہ کر ولا کا رنمبر RIE-499مو ٹر وے کی طر ف سے اسلام آ باد کی جانب آئی جس کو حکمت عملی سے نا کہ پر روکا ۔

(جاری ہے)

دریا فت پر کا ر کے ڈرائیور نے اپنا و پتہ سید عروج عباس نقوی سکنہ گا ئو ں خر م گجر تحصیل ٹیکسلا ضلع راولپنڈی بتلا یا ، کا ر کی تلا شی لینے پر دائیں اور با ئیں خفیہ خا نو ں سے پیکٹو ں میں 11کلو 830گر ام چرس بر آمد ہو ئی جس کو گرفتار کرکے تھا نہ تر نو ل میں مقدمہ درج کر لیا گیا ،ملزم یہ چرس KPKسے پنچاب سمگل کر رہا تھا، ملزم کو مجا ز عدالت میں پیش کرکے ریما نڈ جسما نی حاصل کر لیا گیا مزید بر آں تھا نہ تر نو ل پولیس نے دوران سپیشل چیکنگ ٹیلی گا ر ڈ ن سو سائٹی سے ملزم محمد نو ید خا ن ولد محمد خو رشید سکنہ نو گزی اسلام آ باد کو گرفتار کرکے اس کے قبضہ سے 1کلو 100گر ام ہیر وئن بر آمد کرلی،ایک اور کا رروائی کے دوران ملزم فخر عباس سکنہ بنگلہ گو گرہ تھا نہ صدر ضلع اوکا ڑ کو گرفتار کرکے 430گر ام ہیر وئن بر آمد کرلی، تھا نہ کر اچی کمپنی پولیس نے ملزم طلعت محبو ب سے 180گر ام چرس بر آمد کر لی۔

۔۔۔۔۔۔ذیشا ن کمبوہ