ایفی ڈرین کوٹہ کیس کی سماعت بغیر کسی کاروائی کے 15نومبر تک ملتوی

جمعرات 1 نومبر 2018 23:22

ایفی ڈرین کوٹہ کیس کی سماعت بغیر کسی کاروائی کے 15نومبر تک ملتوی
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 نومبر2018ء) انسداد منشیات کی خصوصی عدالت کے جج کامران بشارت مفتی کی رخصت کے باعث سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کے بیٹے علی موسیٰ گیلانی اور دیگر کے خلاف دائر ایفی ڈرین کوٹہ کیس کی سماعت بغیر کسی کاروائی کے 15نومبر تک ملتوی کر دی گئی۔