پاک یوکرین تجارتی فروغ کے اقدامات وقت کی ضرورت ہیں ،زاہد مبشر

ہفتہ 3 نومبر 2018 16:17

پاک یوکرین تجارتی فروغ کے اقدامات وقت کی ضرورت ہیں ،زاہد مبشر
راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 نومبر2018ء) یوکرین کے لیے نامزد سفیر میجر جنرل ریٹائرڈ زاہد مبشر شیخ نے راولپنڈی چیمبر آف کامرس کے دورے کے موقع پرکہاہے کہ پاکستانی تاجروں کو یو کرین میں تجارتی مواقع تلاش کرنے کے لیے سفارتخانہ بھرپور معاونت اور تعاون کرے گا،سرمایہ کاری کے اہم شعبوں سے متعلق معلومات باہمی تجارت اور کاروباری روابط کے فروغ کے لیے ضروری ہے ، ٹیرف ، ڈیوٹی اور ٹیکسوں کے حوالے سے بھی سفارتخانہ تما م تر معلومات شیئر کرے گا۔

(جاری ہے)

ملاقات میںسینئر نائب صدر محمد بدر ہارون، گروپ لیڈر سہیل الطاف، سابق صدور زاہد لطیف خان، منظر خورشید شیخ، سابق سینئر نائب صدر ناصر مرزاو دیگرممبران چیمبر بھی موجود تھے اس موقع پر صدر راولپنڈی چیمبر ملک شاہد سلیم نے کہا کہ برآمدات کے فروغ کے لیے نئی منڈیاں تلاش کرنا ہوں گی سٹیل، انرجی، ماربل ، انفارمیشن ٹیکنالوجی، جیمز اینڈ جیولری، آٹو اور فارماسئیوٹیکل کے شعبے میں دو طرفہ تعاون بڑھانے کی ضرورت ہے انہوں نے کہا کہ ٹیکنالوجی کی منتقلی کے ذریعے صنعتی شعبے کو ترقی دی جا سکتی ہے اس کے ساتھ ہیوی انڈسٹری کے شعبے میں بھی مشترکہ منصوبے لگائے جا سکتے ہیں خاص طور پر بجلی کے کارخانوں میں استعمال ہونے والی ٹربائنز کی مقامی سطح پر تیاری کے لیے یوکرین کا تعاون حاصل کیا جا سکتا ہے۔