مولانا سمیع الحق کی شہادت کے بعد حکومت پنجاب کا اہم شخصیات کی سیکیورٹی کا از سر نو جائزہ لینے کا فیصلہ

پنجاب حکومت نے مولانا سمیع الحق کی شہادت کے بعد اہم شخصیات کی سیکیورٹی بڑھانے کی تجویز آئی پنجاب کو بھجوا دی

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس ہفتہ 3 نومبر 2018 19:40

مولانا سمیع الحق کی شہادت کے بعد حکومت پنجاب کا اہم شخصیات کی سیکیورٹی ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔03 نومبر 2018ء) مولانا سمیع الحق کی شہادت کے بعد پنجاب حکومت نے اہم شخصیات کی سیکیورٹی کا ازسر نو جائزہ لینے کا فیصلہ کیا ہے ۔اہم شخصیات کی سیکیورٹی بڑھانے کے حوالے سے آئی جی پنجاب کو تجویز دے دی گئی۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز مولانا سمیع الحق پر ہونے والے حملے نے ملک بھر میں ایک بے چینی کی لہر پھیلا دی تھی۔

جس کے بعد اہم شخصیات کی سیکیورٹی کے حوالے سے شدید بے چینی پائی جارہی تھی کیونکہ مولانا سمیع الحق کی انکے ہی گھر میں شہادت نے بہت سے سوالات کھڑے کر دئیے تھے۔

(جاری ہے)

اس ساری صورتحال کے پنجاب حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ وہ اہم مذہبی و سیاسی شخصیات کی حفاظت کے لیے انکی سیکیورٹی کا از سر نو جائزہ لے گی۔اس حوالے سے حکومت نے آئی جی پنجاب کو اہم شخصیات کی سیکیورٹی کے حوالے سے تجاویز بھیج دی ہیں ۔

جن میں اہم شخصیات کی سیکیورٹی کو بڑھانے کے حوالے سے بات کی گئی ہے۔واضح ہو کہ تحریک انصاف کی حکومت کی جانب سے یہ فیصلہ کیا گیا تھا کہ تمام اہم شخصیات سے اضافی سیکیورٹی واپس لے لی جائے اور اس پر عمل درآمد بھی ہوچکا تھا تاہم گزشتہ روز کے واقعے نے حکومت کو ایک بار پھر اپنے فیصلے پر نظر ثانی کرنے پر مجبور کر دیا ہے۔