Live Updates

حنا ربانی کھر نے تحریک انصاف کی حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بنا ڈالا

پی ٹی آئی حکومت نےشرائط مان کرپاکستان کوبڑانقصان پہنچایا،حکومت کے اس اقدام سے دنیاکوپیغام گیاکہ ہم چندعسکریت پسندوں کےہاتھوں یرغمال ہیں

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس ہفتہ 3 نومبر 2018 20:22

حنا ربانی کھر نے تحریک انصاف کی حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بنا ڈالا
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 03 نومبر 2018ء) :سابق وزیر خارجہ حنا ربانی کھر نے مظاہرین کے ساتھ حکومتی معاہدے پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی حکومت نےشرائط مان کرپاکستان کوبڑانقصان پہنچایا،حکومت کے اس اقدام سے دنیاکوپیغام گیاکہ ہم چندعسکریت پسندوں کےہاتھوں یرغمال ہیں۔تفصیلات کے مطابق حکومت کو گزشتہ روز مظاہرین کے ساتھ کئیے جانے والے معاہدے کی وجہ سے شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

5 نکاتی معاہدے کے بعد حکومت اور مظاہرین میں اتفاق پایا گیا ہے کہ حکومت عدالتی فیصلے پر نظر ثانی اپیل میں حائل نہیں ہو گی۔آسیہ مسیح کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کے لیے قانونی چارہ جوئی کی جائے گی۔حالیہ مظاہروں میں ہونے والی شہادتوں پر قانونی کاروائی کی جائے گی۔

(جاری ہے)

معاہدے میں طے پایا ہے کہ گرفتار کئیے جانے والے کارکنان کو رہا کیا جائے گا۔

تحریک لبیک کی جانب سے یہ بھی کہا گیا ہے کہ اس سارے واقعے میں اگر کسی کی دل آزاری ہوئی ہے تو تحریک کے قائدین اس پر معذرت خواہ ہیں۔اس معاہدے کے طے ہونے پر جہاں عوام نے سکھ کا سانس لیا ہے وہیں حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔عوام کی جانب سے سوشل میڈیا پر اس معاہدے کی تصویری کاپیاں شئیر کی جارہی ہیں اور یہ سوال اٹھایا جارہا ہے کہ اگر حکومت کی جانب سے آخرکار یہی کچھ کیا جانا تھا تو 3 دن عوام کی زندگیوں کو اجیرن بنانے کا مقصد کیا تھا۔

سوال اٹھایا جارہا ہے کہ کیا یہ ہے وزیر اعظم عمران خان کا طرز حکومت کہ جس کو انہوں نے چھوٹا سے طبقہ کہا بعد میں خود ہی اس کے سامنے گھٹنے ٹیک دئیے اور ان کے سارے مطالبات کو من و عن تسلیم کر لیا گیا۔عوام نے غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ معاہدہ شرمناک اور حکومتی ناکامی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ہر مرتبہ کوئی بھی گروہ اٹھ کھڑا ہوگا اور حکومت یونہی اس کے سامنے سر تسلیم خم کرلے گی۔

حکومت کو چاہیے کہ ایسے شر پسند عناصرکے ساتھ سختی سے نمٹے نہ کہ ایسے عناصر کو ڈھیل دے کر ان کی شرپسندیوں کی حوصلہ افزائی کی جائے۔عوام کے بعد اب خواص بھی اس معاہدے پر حکومت کو کھری کھری سنا رہے ہیں ۔سابق وزیر خارجہ حنا ربانی کا کھر نے تحریک انصاف پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی نے ہمیشہ موقع پرستی کی سیاست کی ہے۔عمران خان کی قانون پرعملداری کی تقریرمحض تقریرثابت ہوئی۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ پی ٹی آئی حکومت نےشرائط مان کرپاکستان کوبڑانقصان پہنچایا،حکومت کے اس اقدام سے دنیاکوپیغام گیاکہ ہم چندعسکریت پسندوں کےہاتھوں یرغمال ہیں۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات