جی سی یومیں ’’انسانی حقوق‘‘ کے موضوع پر عالمی کانفرنس کا آغاز

ْتین روزہ کانفرنس میں خواتین کے حقوق،سماجی مسائل اور ٹرانسجینڈرز کے مسائل پر بھی بحث ہوگی

منگل 6 نومبر 2018 18:25

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 نومبر2018ء) گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہورمیں شعبہ سیاسیات کے زیرِ اہتمام ’’انسانی حقوق‘‘ پر عالمی کانفرنس کا آغاز۔تین روزہ کانفرنس میں چائنہ ،امریکہ،سری لنکا اور سنگاپور سمیت 7ممالک سی17سے زائد تعلیمی ماہرین اور سکالرز شرکت کر رہے ہیں۔

(جاری ہے)

کانفرنس کے حوالے سے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جی سی یو شعبہ سیاسیات کے چیئرمین پروفیسر ڈاکٹر خالد منظور بٹ کا کہنا تھا کہ 7نومبر سے شروع ہونے والی کانفرنس کے ٹیکنیکل سیشنز میں خواتین کے حقوق،سماجی انصاف،بچوں کے حقوق کی صورتحال،ٹرانسجینڈرز کے مسائل،دہشت گردی اور عدم برداشت کے موضوعات پر70سے زائد تحقیقی مقالے پیش کیئے جائیں گے۔

ڈاکٹر خالد منظور بٹ نے مزید بتایا کہ کانفرنس کے انعقاد کے لیئے جی سی یو کو پنجاب ہائر ایجوکیشن کمیشن اور وفاقی ہائر ایجوکیشن کمیشن مالی معاونت اور دیگر تعاون فراہم کر رہے ہیں۔