رائے ونڈ عالمی اجتماع کا دوسرا مرحلہ کل سے شروع ہوگا

بدھ 7 نومبر 2018 14:29

رائے ونڈ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 نومبر2018ء) رائے ونڈ عالمی اجتماع کا دوسرا مرحلہ کل (جمعرات ) سے شروع ہوگا۔دوسرے مرحلہ میں فیصل آباد ،ٹوبہ ٹیک سنگھ،جھنگ ،مالاکنڈ ،کراچی ،لسبیلہ ،گوادر،مکران،وانا،سوات،ڈیرہ اسماعیل خان،تربت ،میران شاہ،بٹ خیلہ،شمالی،جنوبی وزیر ستان کے اضلاع کے افراد شرکت کریں گے۔

(جاری ہے)

آج سے شروع ہونیوالے اجتماع میں بھارت سے آئے ہوئے مبلغین کے علاوہ پاکستانی مبلغین اجتماع کی مختلف نشستوں سے خطاب کریں گے۔اجتماع کے دوسرا مرحلے میں شرکاء کی تعداد دس لاکھ سے زائد ہونے کا امکان ہے۔اجتماع کا آغاز بعداز نماز عصر مولانا خورشید احمد کے ابتدائی بیان سے ہوگا جبکہ مولانا طارق جمیل کا بیان بعداز نماز جمعہ ہوگا ۔