دیوالی کا تہوار ہندو برادری کی جانب سے نہایت عقیدت و احترام کے ساتھ منایاگیا

بدھ 7 نومبر 2018 22:40

دیوالی کا تہوار ہندو برادری کی جانب سے نہایت عقیدت و احترام کے ساتھ ..
سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 نومبر2018ء) دیوالی کا تہوار ہندو برادری کی جانب سے نہایت عقیدت و احترام کے ساتھ منایاجارہا ہے اس سلسلے میں سکھر سے ہندوبرادری سے تعلق رکھنے والے مرد،خواتین اور بچوں نے کہا کہ دیوالی کا تہوار ہندو برادری کا سب سے بڑا تہوار ہے جس میں ہندو برادری کی جانب سے مندروں ، گھروں میں پوجا پاٹھ اور اپنوں میں مٹھائیاں تقسیم کی جاتی ہیں اور مندروں اور گھروں برقی قمقموئیں، دیئے، مومبتیاں سمیت دیگر لائٹوں سے روشن کیا جاتا ہے۔