اسپیکر قومی اسمبلی کی شہبازشریف کی غیرجانبدرانہ تقریر کی تعریف

اپوزیشن کو اسپیکر کی جانب سے کوئی گلہ نہیں ہوگا،ایوان کی کاروائی غیرجانبدار طریقے سے چلاؤں گا، اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصرکا اظہار خیال،اپوزیشن لیڈرشہبازشریف کی تعاون کی یقین دہانی

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعرات 8 نومبر 2018 20:58

اسپیکر قومی اسمبلی کی شہبازشریف کی غیرجانبدرانہ تقریر کی تعریف
اسلام آباد(اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔08 نومبر 2018ء) اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے شہبازشریف کی غیرجانبدرانہ تقریر کی تعریف کردی۔اسپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ اسپیکر کی جانب سے کوئی گلہ نہیں ہوگا،ایوان کی کاروائی غیرجانبدار طریقے سے چلاؤں گا، جس پر اپوزیشن لیڈر شہبازشریف نے ایوان کی کاروائی کیلئے تعاون کی یقین دہانی کرائی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی شہبازشریف نے آج ایوان میں اظہار خیال کرتے ہوئے اسپیکر کو تعریف کرنے پر مجبور کردیا۔

اسپیکر قومی اسمبلی نے شہبازشریف کے خطاب کوسراہتے ہوئے کہاکہ ایوان کی کاروائی غیرانبدار طریقے سے چلاؤں گا۔اسپیکر کی جانب سے کوئی گلہ نہیں ہوگا۔شہبازشریف نے کہا کہ امید ہے اسپیکر اسمبلی اپنا غیرجانبدرانہ کردار ادا کرتے رہیں گے۔

(جاری ہے)

شہبازشریف نے اسپیکر قومی اسمبلی کو اپوزیشن کی جانب سے تعاون کی یقین دہانی کروا دی۔ شہبازشریف نے قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ اگر وزراء بغیر ثبوت بیانات دیں گے اور الزامات لگائیں گے توایوان کی کاروائی آگے نہیں چل سکے گی۔

ماحول خراب رہے گا۔انہوں نے کہا کہ ایوان کے وقار میں اضافہ اس وقت ہوگا جب ہم غیرپارلیمانی زبان سے پرہیز کریں اور حقائق پر مبنی بات کریں۔اگر ہم نے اپنی قوم اور ایوان کا وقت ضائع نہیں کرنا تو پھر گالی گلوچ کوختم کرنا ہوگا۔لیکن اگر یہی کرنا ہے توپھر دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہوجائے گا، ہم پھر خود اپنے پاؤں پر کلہاڑا ماریں گے۔انہوں نے کہاکہ ایک کمیٹی بنائی جائے جو ان تمام معاملات کو ہینڈل کرے۔ دوسری جانب احسن اقبال نے حکومت کومل بیٹھ کر مسائل حل کرنے کی پیشکش کردی۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ ہماری حکومت نے ٹیکس کو دوگنا کیا، موجود ہ حکومت بھی ٹیکس دوگنا کرے،ملک کو مسائل سے نکالنے کیلئے برآمدات اور درآمدات کا فرق ختم کرنا ہوگا۔