فیس بک کا ''ان سینڈ'' نامی فیچر متعارف کروانے کا فیصلہ

واٹس ایپ کے بعد فیس بک نے بھیجے ہوئے پیغامات ڈیلیٹ کرنے کی سہولت دے دی

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس جمعرات 8 نومبر 2018 23:55

فیس بک کا ''ان سینڈ'' نامی فیچر متعارف کروانے کا فیصلہ
نیویارک(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار-08 نومبر 2018ء ) :فیس بک نے صارفین کی سہولت کے لیے واٹس ایپ کی طرز پربھیجےہوئے میسجز ڈیلیٹ کروانے کے لیے فیچر متعارف کروا دیا۔ ابتدائی طور پر میسیج ’ان سینڈ‘ کرنے کےلیے 10 منٹ کی مہلت دی گئی۔تفصیلات کے مطابق فیس بک کو نہ صرف پاکستان بلکہ دنیا کی چند بہترین سوشل ویب سائٹس میں شمار کیا جاتا ہے۔ یہ نہ صرف دوستوں کو آپسی رابطے بڑھانے میں مدد دیتی ہے بلکہ کمرشل بنیادوں پر بھی مفید ثابت ہوتی ہے۔

اگرچہ گزشتہ دنوں اٹھنے والے سکینڈل نے فیس بک کی ساکھ کو خاصا متاثر کیا تھا۔ فیس بک نے صارفین کا ذاتی ڈیٹا کاروباری مقاصد کے لیے استعمال کرنے کے سکینڈل کے باوجود فیس بک اپنی ساکھ بحال کرنے میں کامیاب ہو گیا ہے اور تاحال اپنی مقبولیت بنائے ہوئے ہے۔

(جاری ہے)

فیس بک انتظامیہ ایپ کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ رکھنے کے لیے نت نئی تبدیلیاں کرتی رہتی ہے۔

ان تبدیلیوں کو عموما صارفین کی جانب سے بہت پسند بھی کیا جاتا ہے۔فیس بک نے بھی صارفین کی سہولت کےلیے اپنے میسنجر میں بھیجا گیا پیغام واپس لینے کے فیچر پر کام تیز کردیا ہے اور اس کی تکمیل کا معاملہ حتمی مراحل میں داخل ہوگیا ہے۔ اینڈرائرڈ آپریٹنگ سسٹم کےلیے میسنجر کے ورژن 191.0 میں ’ان سینڈ‘ فیچر کو جلد آنے والے فیچرز کی فہرست میں شامل کرلیا گیا ہے۔ واٹس ایپ کی طرح فیس بک میسنجر میں بھی بھیجا گیا پیغام ڈیلیٹ کرنے کا خاص دورانیہ رکھا گیا ہے، ابتدائی طور پر میسیج ’ان سینڈ‘ کرنے کےلیے 10 منٹ کی مہلت دی گئی ہے اور یہ امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ اس دورانیے میں توسیع کی جائے گی۔                                     

متعلقہ عنوان :