شوبز کو خیر باد نہیں کہا بلکہ میرے مزاج کے مطابق فلمیں نہیں بن رہیں ‘ ریشم

جیسے ہی اچھے ہدایتکار کیساتھ بہتر موضوع پرمبنی سکرپٹ کے حامل پراجیکٹ کی پیشکش ہوئی تو ضرور کام کرونگی

جمعہ 9 نومبر 2018 12:08

شوبز کو خیر باد نہیں کہا بلکہ میرے مزاج کے مطابق فلمیں نہیں بن رہیں ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 نومبر2018ء) اداکارہ ریشم نے کہاکہ شوبز کو خیر باد نہیں کہا بلکہ میرے مزاج کے مطابق فلمیں نہیں بن رہیں ۔ایک انٹر ویو میں اداکارہ نے کہا کہ میں نے ہمیشہ مشکل کردار نبھائے ہیں اور میں آج بھی اس طرح کے کردار کی پیشکش ہونے ک منتظر ہوں ۔

(جاری ہے)

ریشم نے کہا کہ میں نے پی ٹی وی سے اپنے فنی کریئر کا آغاز کیا اوراس کے بعد میں نے بڑی سکرین کا رخ کیا اور جس طرح مجھے پی ٹی وی پر کامیابی ملی اسی طرح مجھے بڑی سکرین پر بھی فلم بینوںنے پسند کیا ۔

مجھے اردو اورپنجابی دونوں فلموں میں کام کرنا اچھا لگتا ہے مگر اب طویل عرصے سے لاہور میں فلمیںبننا کم ہوگئیں ہیں اسی وجہ سے میں بھی فلموں میںکم نظر آتی ہوں مگر جیسے ہی مجھے اچھے ہدایتکار کے ساتھ بہترین موضوع پر مبنی اسکرپٹ کا حامل پراجیکٹ ملا تو میں ضرور فلم میں کام کروں گی کیونکہ میری پہچان ہی سکرین ہے جس کو میں کبھی بھی نہیں چھوڑ سکتی ۔انہوںنے کہاکہ یہ تاثر قطعی غلط ہے کہ میں نے شو بز کو خیر بادکہہ دیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :