اقوام متحدہ ،ْ تخفیف اسلحہ کے معاملات سے متعلقہ پاکستان کی3 قرا ردادوں کے مسودے بھاری اکثریت سے منظور ی

جمعہ 9 نومبر 2018 15:26

اقوام متحدہ ،ْ تخفیف اسلحہ کے معاملات سے متعلقہ پاکستان کی3 قرا ردادوں ..
نیویارک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 نومبر2018ء) اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کی تخفیف اسلحہ کی بڑی کمیٹی نے تخفیف اسلحہ کے معاملات سے متعلقہ پاکستان کی3 قرا ردادوں کے مسودے بھاری اکثریت سے منظور ی دیدی ۔ قراردادوں کی منطوری پر اقوام متحدہ میں پاکستان کی سفیر ملیحہ لودھی نے کہا کہ 193 رکنی جنرل اسمبلی میں تخفیف اسلحہ بارے پاکستانی قرارداد کی بھاری اکثریت سے منطوری دنیا کو اسلحہ سے پاک کرنے اور علاقائی امن کے بارے میں پاکستان کے عزم کا اعتراف ہے ۔

انہوں نے کہا کہ یہ قراردادیں اقوام متحدہ کے دائرہ کار میں رہتے ہوئے دنیا کو خطرناک اسلحہ سے نجات دلانے اور علاقائی امن کے اغراض و مقا صد کو فروغ دینے میں پاکستان کے کرداراور بین الاقومی امن وسلامتی کے لئے پاکستانی عزم کو ظاہر کرتی ہیں۔

(جاری ہے)

قراردادکے مسودہ برائے علاقائی اور ذیلی علاقائی سطح پر روایتی ہتھیاروں کے کنٹرول کی شرائط میں کہا گیا ہے کہ علاقائی اور ذیلی علاقائی سطح پر روایتی ہتھیاروں کے کنٹرول بارے درپیش مسائل فوری غور کے لئے جنرل اسمبلی فیصلہ کرے گی جبکہ ہتھیاروں پر قابو پانے کے لئے ہونے والے مذاکرات میں خواتین کی مساوی نمائندگی بارے بھی جنرل اسمبلی فیصلہ کرے گی ۔

جنرل اسمبلی سے درخواست کی جائے گی کہ کانفرنس تخفیف اسلحہ کے لئے اصول تیار کئے جائیں ۔ کمیٹی میں پاکستان کی پیش کردہ اس قراردا د کے مسودہ کے حق میں179 ممالک نے ووٹ دیا ، دو ممالک نے ووٹ دینے سے گریز کیا جبکہ بھارت واحد ملک ہے جس نے اس قرادادکے مسودے کی مخالفت کی اس طرح بھارت عالمی برادری میں تنہا ہو گیا اور اس کی لابی بھی کام نہ آئی ۔ اس سے قبل بھی یکم نومبر کو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کی تخفیف اسلحہ کی بڑی کمیٹی میں تخفیف اسلحہ کے معاملات سے متعلقہ پاکستان کی2 قرا ردادوں کے مسودے بھاری اکثریت سے منظور کر لئے گئے تھے ۔