نئی دہلی جانیوالے پھلوں سے لدے ٹرک سے 250 کروڑ کی ہیروئن برآمد

جموں نارکوٹکس کنٹرول بیورو نے ہیروئن ضبط کرکے مزید افرادکی تلاش شروع کردی

جمعہ 9 نومبر 2018 17:14

نئی دہلی جانیوالے پھلوں سے لدے ٹرک سے 250 کروڑ کی ہیروئن برآمد
نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 نومبر2018ء) مقبوضہ کشمیر کے نارکوٹکس کنٹرول بیورو نے 250 کروڑ روپے مالیت کی ہیروئن ضبط کرنے کا دعویٰ کیا ہے ۔س سلسلے میں مزیدافراد کو گرفتار کرنے کی کارروائی شروع کردی گئی۔

(جاری ہے)

بھارتی ٹی وی کے مطابق این سی بی کے افسر نے بتایا کہ خفیہ ذرائع سے موصول ہونے والی اطلاع کے بعد ریاستی پولیس کے تعاون سے مقبوضہ جموں میں ٹول پلازا پر پھلوں سے بھرے ٹرک کو روک لیا جو دہلی جارہا تھا۔

ٹرک کی تلاشی لی گئی تو پھلوں کی پیٹیوں میں چھپائی گئی50.10کلوگرام ہیروئن برآمدکرلی۔تفتیشی افسرنے بتایا کہ ضبط شدہ ہیروئن کی مالیت بین الاقوامی مارکیٹ میں 250 کروڑ روپے ہے۔ کپواڑا ضلع کے ایک شخص کو اس سلسلے میں حراست میں لیا گیا۔ اس سلسلے میں مزیدافراد کو گرفتار کرنے کی کارروائی شروع کردی گئی۔