العزیزریفرنس :نواز شریف کو پیشگی سوالنامہ دینے کی درخواست منظور

50سوالوں پر مشتمل سوالنامہ میاں نواز شریف کے وکلاء کے حوالے کر دیا گیا

جمعہ 9 نومبر 2018 18:15

العزیزریفرنس :نواز شریف کو پیشگی سوالنامہ دینے کی درخواست منظور
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 نومبر2018ء) العزیزیہ ریفرنس میں ملزم میاں نواز شریف کو پیشگی سوالنامہ دینے کی درخواست عدالت نے منظور کر لی، 50سوالوں پر مشتمل سوالنامہ میاں نواز شریف کے وکلاء کے حوالے کر دیا گیا، تفصیلات کے مطابق العزیزیہ ریفرنس میں ملزم 342کے تحت بیان قلمبند کروانے سے قبل سوالنامہ دینے پر نیب کو اعتراض تھا، نیب کا اعتراض تھا کہ کوئی ایسی روایت نہیں اور نہ قانون اجازت دیتا ہے کہ ملزم کو سوالنامہ دیا جائے، عدالت نے فریقین کے وکلاء کے دلائل سننے کے بعد ملزم کو سوالنامہ دینے کی اجازت دی، احتساب عدالت کے جج ارشد ملک نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ پہلی50سوالات پرمشتمل سوالنامہ دیتے ہیں پھر ساتھ ساتھ دیکھیں گے، سوالنامہ دیتے ہوئے عدالت نے ملزم کے وکلاء کو تنبیہ کی کہ یہ سوالنامہ میڈیا پر نہیں آنے چاہئے، میاں نواز شریف 12نومبر342کے تحت اپنا بیان قلمبند کروائیں گے۔

متعلقہ عنوان :