قومی مالیاتی ایوارڈ کا جلد انعقاد ممکن نہیں ، 2سال کا عرصہ لگ سکتا ہے،اسد عمر

وفاق صوبوں کے ساتھ ملکر قبائلی اضلاع کی ترقی کیلئے طریقہ کار وضع کرے، دیگر 3صوبوں کو بھی فاٹا سے متعلق رویے میں لچک دکھانا ہوگی،وزیر خزانہ

جمعہ 9 نومبر 2018 19:52

قومی مالیاتی ایوارڈ کا جلد انعقاد ممکن نہیں ، 2سال کا عرصہ لگ سکتا ہے،اسد ..
ٓاسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 نومبر2018ء) وفاقی وزیرخزانہ اسد عمر نے کہا ہے کہ قومی مالیاتی ایوارڈ کا جلد انعقاد ممکن نہیں ہے۔ اس میں 2سال کا عرصہ لگ سکتا ہے، وفاق صوبوں کے ساتھ ملکر قبائلی اضلاع کی ترقی کیلئے طریقہ کار وضع کرے۔

(جاری ہے)

جمعہ کو اپنے بیان میں اسد عمر نے کہا کہ قومی مالیاتی ایوارڈ التواء کا شکار ہوچکا ہے، اس کا جلد انعقاد ممکن نہیں ہے،اس میں 2سال لگ سکتے ہیں ۔ مالیاتی ایوارڈ کیلئے ہر ایک کے اپنے مفادات ہیں وفاق صوبوں کے ساتھ ملکر قبائلی اضلاع کی ترقی کیلئے طریقہ کار وضع کرے دیگر 3صوبوں کو بھی فاٹا سے متعلق اپنے رویے میں لچک دکھانا ہوگی ۔

متعلقہ عنوان :