کوئٹہ ،مولانا سمیع الحق ناموس رسالتﷺ کے تحفظ کے شہید ہیں،مولانا عبدالقادر لونی

شہادتوں پر گھبرانے والے نہ شرم محسوس کرتے ہیں بلکہ شہادت کی موت کو سعادت سمجھتے ہیں شہادت پر فخر کرتے ہیں،امیر جمعیت علماء اسلام بلوچستان

جمعہ 9 نومبر 2018 20:57

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 نومبر2018ء) جمعیت علماء اسلام (نظریاتی) پاکستان کے سینئر نائب و بلوچستان کے امیر مولانا عبدالقادر لونی ‘ مرکزی نائب امیر مولانا عبدالرئوف نے کہا ہے کہ مولانا سمیع الحق ناموس رسالتﷺ کے تحفظ کے شہید ہیں شہادتوں پر گھبرانے والے نہ شرم محسوس کرتے ہیں بلکہ شہادت کی موت کو سعادت سمجھتے ہیں شہادت پر فخر کرتے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے مولانا سمیع الحق شہید کے بھائی مولانا انورالحق ‘ مولانا حامد الحق اور بیٹوں نواسوں و ان کے خاندان سے جامعہ اکوڑہ خٹک میں فاتحہ خوانی کے بعد لواحقین سے تعزیت کی اس موقع پر بیرون ممالک کے علماء کے وفود بھی موجود تھے مولانا جمعہ خان ‘ مولوی امان اللہ ‘ نصراللہ ‘ طوفان حافظ جمال اور دیگر بھی ان کے ہمراہ تھے جمعیت علماء اسلام (نظریاتی) کے رہنمائوں نے ملک کے نامور ممتاز بزرگ عالم جمعیت (س) کے امیر جامعہ اکوڑہ خٹک کے سربراہ مولانا سمیع الحق شہید کی سیاسی مذہبی ‘ اسلامی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ مولانا سمیع الحق صرف ایک دینی مدارس کے نہیں بلکہ تمام کفری بین الاقوامی سازشوں کو ناکام بنانے والے صف اول کے رہبر قائد تھے جب پاکستان کوئی پریشانی آئی تو انہوں نے کبھی دفاع پاکستان کونسل کبھی دیگر اتحادوں کے سرخیل ہوتے ہوئے مذہبی ملک کی سیاسی جماعتوں کی الائنس بنا کر عالمی سازشوں کو ہمیشہ ناکام بنانے میں کیدی کردار ادا کیا انہوں نے کہا کہ حکومت کی جانب سے اب تک مولاان سمیع الحق شہید کے قاتلوں کی عدم گرفتاری سے دینی مذہبی حلقوں میں شکوک و شبہات بڑھ رہے ہیں اور حکومت قاتلوں کو گرفتار کرکے قوم عوام کو مولانا سمیع الحق شہید کی شہادت میں تمام حقائق سازشوں سے قوم کو آگاہ کریں جمعیت علماء اسلام (نظریاتی) مولانا سمیع الحق شہید کے قاتلوں کی گرفتاری تک سکون سے نہیں بیٹھیں گے اور جمعیت نظریاتی مولانا سمیع الحق شہید کے سوگوار خاندان کے ساتھ شانہ بشانہ کھرے ہیں اور مولانا شہید کے جانشینوں سے بھی توقع رکھتے ہیں کہ وہ مولانا شہید کے مشن کو پایہ تکمیل تک پہنچانے میں کسی بھی قربانی سرے دریغ نہیں کریں گے ۔