نیب کا لاہور میں چھاپہ، سابق سرکاری افسرخواجہ وسیم حسن گرفتار ، گھر سے 33 کروڑ روپے برآمد

جمعہ 9 نومبر 2018 23:26

نیب کا لاہور میں چھاپہ، سابق سرکاری افسرخواجہ وسیم حسن گرفتار ، گھر ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 نومبر2018ء) نیب کی ٹیم نے ایک سابق سرکاری افسر کے گھر پر چھاپہ مار کر 33 کروڑ روپے برآمد کر لیے۔خواجہ وسیم کوحسن گرفتارکر لیاگیا میڈیا رپورٹس کے مطابق نیب لاہور کی ٹیم نے 16 گریڈ کے سابق سرکاری افسر کے گھر پر چھاپہ مار کر چھپائے گئے 33 کروڑ روپے برآمد کر لیے۔

(جاری ہے)

اور بورڈ آف ریونیو میں گریڈ 16 کے ملازم خواجہ وسیم حسن کو گرفتارکر لیا ہے نیب حکام کے مطابق برآمد کی گئی رقم میں 10 کروڑ روپے مالیت کی پاکستانی کرنسی ہے جب کہ 17 کروڑ روپے پرائز بانڈز کی شکل میں ہیں۔

حکام کے مطابق برآمد کی گئی رقم میں تین کروڑ روپے مالیت کی 11 مختلف ممالک کی کرنسیاں بھی شامل ہیں۔نیب حکام کا کہنا ہے کہ ملزم کی ملکیت میں مبینہ طور پر کثیر جائیدادوں کے شواہد بھی حاصل ہو رہے ہیں، ڈائریکٹر جنرل نیب نے ملزم کے خلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات سے متعلق انکوائری کے احکامات بھی جاری کر دیے ہیں۔خواجہ وسیم حسن کے بھائی خواجہ شہزاد حسن کو بھی شامل تفتیش کیا جائے گا ۔

متعلقہ عنوان :