پاکستان سائیکلنگ فیڈریشن نی 64 ویں قومی مینزاور ویمنز سائیکلنگ ٹریک چیمپئن شپ کا اعلان کر دیا

ہفتہ 10 نومبر 2018 19:13

پاکستان سائیکلنگ فیڈریشن نی 64 ویں قومی مینزاور ویمنز سائیکلنگ ٹریک ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 نومبر2018ء) پاکستان سائیکلنگ فیڈریشن نی 64 ویں قومی مینزاور ویمنز سائیکلنگ ٹریک چیمپئن شپ کا اعلان کر دیا ۔ پاکستان سائیکلنگ فیڈریش( پی سی ایف ) کے سیکرٹری سید اظہر علی شاہ نے کہا ہے کہ چیمپئن شپ15سی18دسمبر تک پاکستان سائیکلنگ فیڈریشن اور سوئی سدرن گیس کمپنی کے اشتراک سے لاہور میںکھیلی جائے گی ۔

جس میں پنجاب، سندھ، کے پی کے،بلوچستان،اسلام آباد، پی او ایف واہ، واپڈا،ایس ایس جی سی اور پاکستان آرمی کی ٹیمیں شرکت کریں گی ۔ ایونٹ میںسینئر اور جونئیر کیٹگریز کے مقابلے ہوں گے ۔ انہوں نے بتایا کہ ایونٹ کے لئے آرگنائزنگ کمیٹی بنا دی گئی ہے جس کے سربراہ معظم خان صدر پنجاب سائیکلنگ ایسوسی ایشن ہونگے جبکہ ایونٹ کے آرگنائزنگ کمیٹی کے سیکر ٹری سید اظہر علی شاہ ہونگے۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ ایونٹ میں سینئر کے مینز اور وویمنز میں نو جبکہ جونئیرز میں مینز اور وویمنز کے تین ایونٹس کے مقابلے کھیلے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ پی ایس ایف نے اپنے ملحقہ یونٹس کو آگاہ کر دیا ہے کہ اسی ایونٹس میں کارکردگی کی بنیاد پر سیف گیمز کے لئے کھلاڑیوں کا انتخاب کیا جائے گا۔ لہذا اس ایونٹ میں سیف گیمز کے لئے سیلیکٹ ہونے والے کھلاڑیوں کو پاکستان سپورٹس بورڈ کی جانب سے تربیتی کیمپس لگانے تک انکے ادارہ اپنے طور پر تربیتی کیمپ لگا کر انکی ٹریننگ جاری رکھیں تاکہ کھلاڑیوں کی تربیت میں کسی قسم کی کمی نہ رہ جائے۔

ایونٹ میں کوکب وڑائچ کی سر براہی میں کام کرنے والی پاکستا ن سپورٹس بورڈ قومی سطح پر پی او اے، ایشین سائیکلینگ ایسوسی ایشن اور سائیکلنگ کی عالمی تنظیم یو سی آئی سے منسلک پاکستا ن سائیکلنگ فیڈریش سے الحاق یافتہ تمام یونٹس کے کھلاڑی شرکت کریں گے۔