Live Updates

صوبائی حکومت کی تمام تر توجہ عام آدمی کی زندگی میں واضح اور نمایاں تبدیلی لانے پر مرکوز ہونی چاہیے‘ وزیر اعظم

ہفتہ 10 نومبر 2018 20:09

صوبائی حکومت کی تمام تر توجہ عام آدمی کی زندگی میں واضح اور نمایاں تبدیلی ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 نومبر2018ء) وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وزیر اعلی آفس میںپرائم منسٹر پنجاب انیشیٹوکے حوالے سے اجلاس ہوا جس میں صوبہ پنجاب میں طرز حکومت میں ٹرانسفارمیشن اور عام آدمی کی زندگی میں واضح تبدیلی کے حوالے سے وزیراعظم کی زیر نگرانی اور پنجاب حکومت کے زیر انتظام مختلف تجاویز اور ان پر عملدرآمد کے لائحہ عمل پر تفصیلی غور کیا گیا۔

(جاری ہے)

مختلف اہداف کے تعین اور ترجیحات کے حوالے سے وزیراعظم کو آگاہ کیا گیا۔وزیراعظم نے پنجاب حکومت کو طرز حکومت میں انوویٹوطریقہ کار اختیار کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ صوبائی حکومت کی تمام تر توجہ عام آدمی کی زندگی میں واضح اور نمایاں تبدیلی لانے پر مرکوز ہونی چاہیے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات