سینیٹرعبدالغفور حیدری کی وزارت مذہبی امور کو نئی حج پالیسی کے بارے میں پارلیمنٹ کو پیشگی اعتماد میں لینے کی ہدایت

ہفتہ 10 نومبر 2018 20:13

سینیٹرعبدالغفور حیدری کی وزارت مذہبی امور کو نئی حج پالیسی کے بارے ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 نومبر2018ء) سینیٹ قائمہ کمیٹی مذہبی امور کے چیئرمین سینیٹرمولانا عبدالغفور حیدری نے وزارت مذہبی امور کو نئی حج پالیسی کے بارے میں پارلیمنٹ کو پیشگی اعتماد میں لینے کی ہدایت کی ہے ہفتہ کو مولانا عبدالغفور حیدری نے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ حج قرعہ اندازی2019 کیلئے صاف، شفاف اور جدید نظام کو ممکن بنایا جائے اور رہائش گاہوں کے حصول اور حج پارلیمانی مشاورتی کمیٹی کا بھی بروقت اعلان کیا جائے انہوں نے کہا کہ موثر طریقے سے پارلیمنٹ کی مشاورت سے حج پالیسی 2019ء پر عملدرآمد ہونا چاہئے۔