Live Updates

وزیراعظم عمران خان کسی اندرونی یابیرونی دبائومیں آنیوالے نہیں،رانا عبدالسمیع

ہفتہ 10 نومبر 2018 20:39

لاہور۔10 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 نومبر2018ء) تحریک انصاف کے سینئر مرکزی راہنما رانا عبدالسمیع نے کہاہے کہ وزیراعظم عمران خان کسی اندرونی یابیرونی دبائومیں آنیوالے نہیں،سابق حکمران خاندان معصوم ہے اورنہ مظلوم لہٰذا قومی وسائل میں نقب لگانیوالے کرداروںکویقینناً منطقی انجام تک پہنچایاجائے گا۔انہوں نے کہاکہ وزیر اعظم کا 100 روزہ ایجنڈا خوشحال اور ترقی یافتہ پاکستان کا ایجنڈا ہے۔

نوجوانوں کیلئے روزگار کے نئے مواقع پیدا کرنا ایجنڈے میں شامل ہے۔

(جاری ہے)

100 روزہ ایجنڈا پر عملدرآمد ہر صورت یقینی بنایا جائے گااور مقررہ مدت کے اندر پیش رفت یقینی بنائی جائے گی ۔انہوں نے مزید کہاکہ عام آدمی کی مشکلات کا بخوبی احساس ہے اور ہم اس کے لیے میسر وسائل کو استعمال کرنے میں کو ئی کسراٹھا نہیں رکھیں گے ،عوام کی خدمت کے لئے محنت،دیانت داری اور خلوص نیت سے کام کریںگے، ملک کو روشنیوں، اور ترقی و خوشحالی کی شاہراہ پر گامزن کرناہے، غریب عوام کے خون پسینے کی کمائی سے ذاتی جائیدادیں بنانے کا سلسلہ بند ہوچکا ہے ،حکمران غریب عوام کے حقیقی خادم بن کر اپنی تمام تر توانائیاں ملک وقوم کی فلاح کیلئے صرف کررہے ہیں۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات