امریکی ریاست کیلیفورنیا کے جنگلوں میں لگنے والی آگ میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد 25 ہو گئی، امریکی حکام

اتوار 11 نومبر 2018 20:00

واشنگٹن ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 نومبر2018ء) امریکی ریاست کیلیفورنیا کے جنگلوں میں لگنے والی تباہ کن آگ میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد 25 ہو گئی ہے۔ برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق امریکی حکام نے بتایا کہ ریاست کیلیفورنیا کے شمالی پیراڈائز قصبے میں مزید 14 لاشیں برآمد ہوئی ہیں جس سے وہاں مرنے والوں کی تعداد 23 ہو گئی جبکہ دو افراد کی لاشیں ریاست کے جنوبی علاقے میں مالیبو کے قریب سے ملی ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ یہ قصبہ تقریباً پوری طرح تباہ ہو گیا ہے۔ ریاست کے تین علاقوں میں لگی بڑی آگ کے سبب تقریباً اڑھائی لاکھ لوگوں کو اپنے گھر بار چھوڑنے پر مجبور ہونا پڑا۔ واضھ رہے کہ جمعرات کو ’کیمپ کی آگ‘ بوٹے کاؤنٹی میں پھیلنے لگی اور آگ بجھانے والا عملہ آگ کو قابو کرنے میں ناکام رہا، یہاں تک کہ آگ نے پیراڈائز قصبے کو تباہ کر دیا۔ جمعے کو ایک دوسری جگہ ریاست کے جنوب میں مالیبو ساحلی ریزارٹ کے امیر علاقے میں آگ لگ گئی جو پھیل کر دگنی ہو چکی ہے۔ اس آگ کو ’وولسی‘ کا نام دیا گیا ہے جو اب تک 70 ہزار ایکڑ پر پھیل چکی ہے۔

متعلقہ عنوان :