چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی سینیٹر ڈاکٹر اسد اشرف سے اظہار تعزیت کے لئے ان کی رہائش گاہ پر گئے،مرحوم بھائی کو ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کی

اتوار 11 نومبر 2018 22:50

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 نومبر2018ء) چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے لاہور میں سینیٹر ڈاکٹر اسد اشرف کی رہائش گاہ پر جاکر ان کے بھائی کے انتقال پر اظہار تعزیت کیا اور مرحوم کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کی۔

(جاری ہے)

سینیٹ سیکرٹریٹ سے جاری پیغام کے مطابق سینیٹر نصیب اللہ بازئی اور سینیٹر مرزا خان آفریدی بھی ان کے ہمراہ تھے۔ محمد صادق سنجرانی نے ڈاکٹر اسد اشرف اور ان کے دیگر اہلخانہ کے ساتھ دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کی مغفرت کرائے اور ان کے درجات بلند کرے۔