ارکان پارلیمنٹ فاروق اعظم ملک، امجد خان نیازی اور ثنااللہ خان مستی خیل کا ڈپٹی سیپکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری کی والدہ کی وفات پر اظہار تعزیت

پیر 12 نومبر 2018 14:37

ارکان پارلیمنٹ فاروق اعظم ملک، امجد خان نیازی اور ثنااللہ خان مستی ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 نومبر2018ء) ارکان پارلیمنٹ فاروق اعظم ملک،امجد خان نیازی اور ثنااللہ خان مستی خیل نے ڈپٹی سیپکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری کی والدہ کی وفات پر افسوس کا اظہارکیاہے۔

(جاری ہے)

اپنے تعزیتی پیغام میں ارکان اسمبلی نے مرحومہ کی بخشش کی دعا کے علاوہ لواحقین کے لئے صبروجمیل کی دعاکی ہے۔ ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی کی والدہ کینسرکے عارضہ میں مبتلاتھیں اور کوئٹہ میں انتقال کرگئیں تھیں۔