شاہین شاہ آفریدی کو جنوبی افریقی کنڈیشنز کےلئے تیار کررہے ہیں:سرفراز احمد
بارش کی وجہ سے میچ ختم نہ ہوتا تو فتح ہماری ہوتی: قومی کپتان
ذیشان مہتاب پیر 12 نومبر 2018 13:48
(جاری ہے)
یاد رہے کہ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے مابین تیسرا ون ڈے بارش کے باعث ہار جیت کے بغیر ختم ہوگیا جس کے بعد تین میچوں کی سیریز ایک ایک سے برابر ہوگئی۔
دبئی میں کھیلا گیا میچ بارش کی نذر ہوگیا، پاکستان کے 280 رنز کے ہدف کے تعاقب میں نیوزی لینڈ بارش کے باعث اپنی اننگز مکمل نہ کرسکی، موسلا دھار بارش کے باعث جب میچ روکا گیا تب کیوی ٹیم نے چھ عشاریہ پانچ اوورز میں ایک وکٹ کے نقصان پر 35 رنز بنائے تھے، ووکر 18 اور نکولس 12 رنز پر ناٹ آﺅٹ رہے جب کہ اوپنر کولن منرو بغیر رن بنائے آﺅٹ ہوئے۔قبل ازیں پاکستانی کپتان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا توپاکستان کی جانب سے فخرزمان اور محمد حفیظ نے ٹیم کو 64 رنز کا اچھا آغاز فراہم کیا تاہم محمد حفیظ صرف 19 رنز ہی بناکر آﺅٹ ہوگئے جب کہ فخر زمان نے 65 رنز کی اننگز کھیلی۔تیسری وکٹ پر حارث سہیل نے بابر اعظم کے ہمراہ 104 رنز کی قیمتی شراکت داری قائم کرکے مجموعے کو 206 تک پہنچایا، حارث سہیل 60 رنز بنا کر آﺅٹ ہوئے جب کہ شعیب ملک نے 18 رنز کی باری کھیلی۔بابر اعظم نے شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے 92 رنز بنائے تاہم وہ سنچری مکمل نہ کرسکے اور آخری اوورز میں چھکا لگانے کی کوشش میں کیچ آﺅٹ ہوگئے، آصف علی نے 9، فہیم اشرف نے 5، حسن علی نے 2 رنز بنائے، کپتان سرفراز احمد ایک رن بنا کر ناٹ آﺅٹ رہے۔نیوزی لینڈ کی جانب سے فرگوسن سب سے کامیاب بولر رہے جنہوں نے 5 کھلاڑیوں کو آﺅٹ کیا، ہنری، بولٹ اور گرینڈ ہوم نے 1،1 وکٹ حاصل کی۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
عامر خان کاباکسنگ کے حوالے سے غیر سنجیدگی پر سوالات اٹھاتے ہوئے ملک میں باکسنگ کی دگرگوں حالت پر مایوسی کا اظہار
-
انگلش پریمیئر لیگ کے دلچسپ مقابلے جاری،27اپریل کو مزید 6 میچوں کا فیصلہ ہوگا
-
صائم ایوب کو بطور ٹی ٹونٹی اوپنر کھلانا میری نظر میں مسئلے کا حل تھا : محمد حفیظ
-
محمد حفیظ نے غیرملکی کوچز کی تقرری پر سوال اٹھا دیئے
-
اہم کھلاڑی نہیں کھیلتے تو فرق پڑتا ہے، فخر زمان
-
بے سہارا بچوں نے بھی اسٹیڈیم میں پاک نیوزی لینڈ چوتھا ٹی ٹوئنٹی میچ دیکھا، محسن نقوی سے ملاقات
-
بابر اعظم اور محمد رضوان اچھے کھلاڑی ہیں ،پوری ٹیم نہیں، محمد حفیظ
-
ارشد ندیم جنوبی افریقا میں سخت ٹریننگ کے مرحلے میں داخل
-
ایوریج ٹیم کیخلاف شکست، رمیز راجا نے تبدیلوں کو ’’نام نہاد تجربہ‘‘ قرار دیدیا
-
وقار یونس نے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے لیے اپنی پاکستانی سکواڈ کا اعلان کر دیا
-
قطر جونیئر سکواش ، پاکستان نے دو چاندی کے تمغے اپنے نام کر لیے
-
کھلاڑی کو بغیر بتائے پوزیشن تبدیل کرنے سے فرق پڑتا ہے : فخر زمان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.