دریائوں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال

پیر 12 نومبر 2018 15:36

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 نومبر2018ء) تربیلا ، منگلا اور چشمہ کے آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج ، ان کی سطح اور بیراجوں میں پانی کے بہا ئوکی صورت حال حسب ذیل رہی۔دریائے سندھ میںتربیلاکے مقام پرآمد 23200کیوسک اور اخرج 59000کیوسک، دریائے کابل میںنوشہرہ کے مقام پر آمد5700 کیوسک اور اخراج5700 کیوسک، جہلم میںمنگلاکے مقام پرآمد14500کیوسک اور اخراج23000 کیوسک، چناب میںمرالہ کے مقام پرآمد11200کیوسک اور اخراج4000کیوسک رہا۔

جناح بیراج آمد72900 کیوسک اور اخراج 68900کیوسک،چشمہ آمد62500 کیوسک اوراخراج 61000کیوسک، تونسہ آمد57600 کیوسک اور اخراج49100 کیوسک، پنجند آمد2000 کیوسک، اور اخراج صفر کیوسک،گدو بیراج آمد 37700 کیوسک اور اخراج 31100 کیوسک، سکھر آمد29200 کیوسک اور اخراج6000 کیوسک جبکہ کوٹری بیراجآمد3700 کیوسک اور اخراج صفر کیوسک ریکارڈ کیا گیا۔

(جاری ہے)

تربیلاکا کم از کم آپریٹنگ لیول 1386فٹ،پانی کی موجودہ سطح1467.33 فٹ،پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1550فٹ اورقابل استعمال پانی کا ذخیرہ 1.981 ملین ایکڑ فٹ رہا۔

منگلا کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1050فٹ،پانی کی موجودہ سطح 1148.80 فٹ،ریزروائر میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1242فٹ اور قابل استعمال پانی کا ذخیرہ 1.729 ملین ایکڑ فٹ جبکہ چشمہ کا کم از کم آپریٹنگ لیول 638.15فٹ،پانی کی موجودہ سطح 643.20 فٹ،پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 649 فٹ اور قابل استعمال پانی کا ذخیرہ 0.082 ملین ایکڑ فٹ ریکارڈ کیا گیا۔تربیلا اور چشمہ کے مقامات پر دریائے سندھ، نوشہرہ کے مقام پر دریائے کابل اور منگلا کے مقام پر دریائے جہلم میں پانی کی آمد اور اخراج 24گھنٹے کے اوسط بہائو کی صورت میں ہے جبکہ دیگر مقامات پر پانی کی آمد و اخراج کی تفصیل پیر کی صبح 6 بجے کی ہے۔