احتساب عدالت نے محکمہ اطلاعات میں 5 ارب 76 کروڑ روپے کی کرپشن ریفرنس میں آئندہ سماعت پر گواہان کو طلب کرلیا

پیر 12 نومبر 2018 20:07

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 نومبر2018ء) احتساب عدالت نے محکمہ اطلاعات میں 5 ارب 76 کروڑ روپے کی کرپشن ریفرنس میں آئندہ سماعت پر گواہان کو طلب کرلیا۔

(جاری ہے)

پیرکو کراچی کی احتساب عدالت کے روبرو محکمہ اطلاعات میں 5 ارب 76 کروڑ روپے کی کرپشن ریفرنس کی سماعت ہوئی۔ سابق وزیر شرجیل میمن و دیگر ملزمان عدالت میں پیش ہوئے۔ فاضل جج کے رخصت کے باعث سماعت 27 نومبر تک ملتوی کردی گئی۔ ریفرنس کی سماعت لنک عدالت نمبر 2 میں کی گئی۔ نیب کا گواہ بھی عدالت میں موجود تھے۔ عدالت نے آئندہ سماعت پر گواہان طلب کرلیا۔