انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے ڈاکٹر عمران فاروق قتل کیس میں استغاثہ کے گواہ فخر الاسلام کو دوبارہ جرح کیلئے بلانے کی درخواست منظور کر لی

پیر 12 نومبر 2018 21:13

انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے ڈاکٹر عمران فاروق قتل کیس میں استغاثہ ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 نومبر2018ء) انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے ایم کیو ایم کے سابق رہنماء ڈاکٹر عمران فاروق قتل کیس میں استغاثہ کے گواہ فخر الاسلام کو دوبارہ جرح کیلئے بلانے کی درخواست منظور کر لی ۔

(جاری ہے)

وکیل صفائی کی طرف سے گواہ کو دوبارہ جرح کیلئے بلانے کی درخواست کی گئی تھی ۔ پیر کو انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نمبر 2کے جج نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد فیصلہ سنایا۔