مومن آباد پولیس انسداد دہشتگردی کی عدالت سے مفرور دو سیاسی جماعت کے ٹارگٹ کلرز کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا

پیر 12 نومبر 2018 23:51

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 نومبر2018ء) مومن آباد پولیس انسداد دہشتگردی کی عدالت سے مفرور دو سیاسی جماعت کے ٹارگٹ کلرز کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا،تفصیلات کے مطابق مومن آباد پولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے سیاسی جماعت کے ٹارگٹ کلر سمیت 2 ملزمان وحید احمد اور ذیشان کو گرفتار کرلیا پولیس کے مطابق گرفتار ملزم وحید احمد ٹارگٹ کلنگ کی وارداتوں میں ملوث ہے،ملزم انسدادی دہشت گردی کی عدالت سے بھی مفرور ہے، جبکہ ملزم زیشان نور اسٹریٹ کریمنل اور اسٹریٹ کرائم کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہے، کاروائی میں ملزم کا ساتھی فرار ہوگیا، ملزم نے دوران تفتیش ساتھیوں کے ساتھ لوٹ مار کی وارداتیں کرنے کا اعتراف کیا ہے، ملزم ماضی میں بھی گرفتار ہو کر جیل جا چکا ہے،ملزمان کے قبضے سے اسلحہ برآمد کرکے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔