راکھی ساونت کوغیر ملکی خاتون ریسلر سے پنگا مہنگا پڑگیا‘ اداکارہ ہسپتال پہنچ گئی

راکھی ساونت نے خاتون ریسلر کے چیلنج کے جواب میں ریسلر کو الٹا رقص کا چیلنج دیا تھا خاتون ریسلر نے مشتعل ہوکر اداکارہ کو اٹھا کر پٹخ دیا جس پر انہیں اسپتال جانا پڑگیا

منگل 13 نومبر 2018 11:54

راکھی ساونت کوغیر ملکی خاتون ریسلر سے پنگا مہنگا پڑگیا‘ اداکارہ ہسپتال ..
ہریانہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 نومبر2018ء) بالی ووڈ اداکارہ راکھی ساونت کی جانب سے غیر ملکی خاتون ریسلر کو ڈانس کا چیلنج کرنا مہنگا پڑگیا، خاتون ریسلر نے مشتعل ہوکر اداکارہ کو اٹھا کر پٹخ دیا جس پر انہیں اسپتال جانا پڑگیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق اپنے متنازع بیانات کی وجہ سے خبروں میں رہنے والی اداکارہ راکھی ساونت کو خاتون ریسلر نے زخمی کرکے اسپتال پہنچا دیا۔

اداکارہ کے ساتھ یہ حادثہ صوبے ہریانہ کے شہر پنچکولا میں ہونے والے ریسلنگ مقابلے میں پیش آیا جہاں ایونٹ کی پبلسٹی کے لیے انہیں بھی مدعو کیا گیا تھا۔ایونٹ کے دوران ایک غیرملکی خاتون ریسلر نے سب کو لڑنے کا چیلنج دیا جسے قبول کرتے ہوئے راکھی رنگ میں پہنچ گئیں۔ ریسلر خاتون نے ان سے لڑنے کا کہا لیکن راکھی نے یہ کہہ کر انکار کردیا کہ وہ ڈانسر ہیں ریسلر نہیں اور ڈانس میں مقابلہ کرنا چاہتی ہیں اور اس طرح راکھی نے الٹا خاتون ریسلر کو رقص کا چیلنج کردیا۔

(جاری ہے)

دونوں خواتین کی جانب سے رقص کا مقابلہ شروع ہوا ہی تھا کہ اٴْس دوران دونوں کے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ ہوا اور پھر خاتون ریسلر نے اچانک ہی راکھی کو اٴْٹھا کر پٹخ دیا جس کی تاب نہ لاتے ہوئے اداکارہ ڈھیر ہوگئیں اور ان سے اٹھا بھی نہیں گیا۔ دو خواتین انہیں اٹھا کر لے گئیں اور انتظامیہ نے اداکارہ کو فوری اسپتال پہنچایا۔ واقعے کے نتیجے میں راکھی ساونت کو کمر میں چوٹ آئی۔

متعلقہ عنوان :