حکمرانوں کا اسرائیل کو تسلیم کرنیکایہودی ایجنڈا اب کھل کر سامنے آگیا ہے ‘پرویز ملک

پی ٹی آئی کی رکن اسمبلی کا یہ موقف نظریہ پاکستان سے انحراف ہے رکنیت کینسل کی جائے‘خواجہ عمران

منگل نومبر 15:40

حکمرانوں کا اسرائیل کو تسلیم کرنیکایہودی ایجنڈا اب کھل کر سامنے آگیا ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 13 نومبر2018ء) پاکستان مسلم لیگ ن لاہور کے صدر و رکن قومی اسمبلی محمد پرویز ملک، و جنرل سیکرٹری و رکن پنجاب اسمبلی خواجہ عمران نذیر اور ایڈیشنل سیکرٹری اطلاعات عامر خان نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت کا یہودی ایجنڈا اب کھل کر سامنے آگیا ہے ایک حکومتی ایم این اے اسرائیل کو تسلیم کرنے کیلئے جعلی دلائل دے رہی ہے،ن لیگ پہلے دن سے ہی یہ کہتی رہی ہے کہ موجودہ حکمران اسرائیلی ایجنڈا لیکر آئے ہیں۔

پی ٹی آئی کی رکن قومی اسمبلی کا یہ موقف نظریہ پاکستان سے انحراف ہے ،اورنظریہ پاکستان سے انحراف قومی وملکی سلامتی کے خلاف ہے لہٰذا پی ٹی آئی کی رکن کی اسمبلی رکنیت کینسل کی جائے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے پارٹی آفس میں عہدیداروں اور کاکرکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پرسید توصیف شاہ، رکن قومی اسمبلی علی پرویز ملک سعدیہ تیمور،میاں مرغوب،رمضان صدیق بھٹی ،چوہدری عبدالمجید چن نمبردارسمیرا امجد سمیت دیگر بھی موجود تھے۔

انہوں نے کہا کہ ویژن سے خالی چوری کے مینڈیٹ سے وزیر اعظم بننے والے حکمرانوں کی اصلیت عوام بے نقاب کر چکی ہے ،ملک چلانے کی صلاحیت نہیں رکھتے،نہ ہی ان کے پاس کوئی معاشی پلان ہے،یہ پانی کا بلبلہ ہیں اور جلد اپنے انجام کو پہنچنے والے ہیں،عوام نے جعلی حکمرانوں کو آئینہ دکھا دیا ہے،اور نہ صرف لاہور بلکہ پورے پنجاب اور پاکستان بھر سے عوام نے مینڈیٹ چوری کرنے والے حکمرانوں کو یکسر مسترد کردیا ہے،ان کی تین ماہ کارکردگی زیرو ہے۔