حکو مت کا بچوں میں غذائی قلت کے خاتمے کے لیے وزیر اعظم سماجی تحفظ پروگرام شروع کر نے کا فیصلہ

منگل 13 نومبر 2018 16:46

اسلا م آبا د(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 نومبر2018ء) وزیر اعظم عمرا ن خان بچوں میں غذائی قلت کے خاتمے کے لیے وزیر اعظم سماجی تحفظ پروگرام کے نام سے بہت جلد ایکپروگرام کا افتتا ح کر یں گے ۔

(جاری ہے)

تفصیلا ت کے مطابق حکومتنیغذائی قلت کا شکا ر بچوں کے لیے خصوصی پروگرام شروع کر نے کا فیصلہ کیا ہے پروگرام کا نا م وزیر اعظم سما جی تحفظ پروگرام ہو گا جس میں بچوں میں غذائی قلت کے خاتمے کے لیے اہم اقداما ت کیے جا ئیں گے اس پروگرام کا افتتاح وزیر اعظم عمر ان خان بہت جلد کریں گے ۔

متعلقہ عنوان :