آٹو پارٹس اور اسسریز کی برآمدات میں اس سال ستمبر میں 37.40 فیصد اضافہ ریکارڈ

منگل 13 نومبر 2018 16:50

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 نومبر2018ء) اس ماہ ستمبر میں ملک سے آٹو پارٹس اوراسسریز کی برآمدات میں 37.40 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

(جاری ہے)

ادارہ شماریات پاکستان کے اعدادوشمارکے مطابق مالی سال کے تیسرے مہینے میں پاکستان کوآٹو پارٹس اوراسسریز کی برآمدات سے 180 ملین روپے کا زرمبادلہ حاصل ہوا جو گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے مقابلے میں 37.40 فیصد زیادہ ہے۔ ستمبر2017 میں پاکستان کو آٹو پارٹس اوراسسریز کی برآمدات سے 131 ملین روپے کا زرمبادلہ حاصل ہوا تھا۔

متعلقہ عنوان :