ایس ایس پی سکھر کی زیر صدارت ضلع بھر کے تمام پولیس افسران کا اجلاس ، ماہوار کارکردگی کاجائیزہ لیا گیا

منگل 13 نومبر 2018 23:08

سکھر۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 نومبر2018ء) ایس ایس پی سکھر سید اسد رضا کی زیر صدارت ضلع بھر کے تمام پولیس افسران کا اجلاس منعقد ہوا، پولیس ترجمان کیمطابق اجلاس میں ضلع کے تمام ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز نے شرکت کی ،ایس ایس پی سکھر نے تمام ایس ایچ اوز کی ماہوار کارگردگی کا تفصیلی جائزہ لیااور ایس ایچ اوز کی کارگردگی پر عدم اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے انتباہ کیا گیا، ایس ایس پی سکھر نے اس موقع پر افسران سے خطاب کرتے کہا کہ انہیں مزید فعال و چستی کیساتھ کام کرنا پڑیگا میں دیکھنا چاہتا ہوں کہ جرائم پیشہ عناصر پولیس کے خوف سے جرائم کرنے سے ڈریں، انہوںنے کہا کہ وہ خوف اور ڈر جرائم پیشہ افراد سے ختم ہوگیا ہے اسے اپنی جرات و ہمت سے واپس لایا جائے ،مذید رعایت نہیں کی جائیگی، اجلاس میںبہتر کارکردگی دکھانے والے ایس ایچ اوز کو شاباشی دی گئی ، جبکہ غیر تسلی بخش کارگردگی والے ایس ایچ اوز پر شدید برہمی کے ساتھ شوکاز دیے گئے،ایس ایس پی نے کہا کہ اسٹریٹ کرائم, سماجی برائیاں سماج دشمن عناصر اور دہشت گردوں کے خاتمہ کی پالیسی میں کسی قسم کی کوتاہی سستی برداشت نہیں کی جائی گی ، منشیات فروش جوا سٹہ اور آرگنائزڈ کرملنز کے خلاف سخت کارروائی کی جائے ،پیٹرولنگ، اسنیپ چیکنگ کو مزید موثر بنایا جائے جرائم کی روک تھام کے لیے موثر حکمت عملی کے ساتھ کام کیا جائے ،ایس ایچ اوز اپنی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے کرائم ٹریس کریں اور اصل ملزمان کو کیفرکردار تک پہنچائیں،ایس ایس پی نے ہدایت کی کہ تھانہ ماحول عوام دوست بنایا جائے ایس ایچ اوز و تھانے کا دیگر عملہ درخواست گزار کے ساتھ بہتر اور مناسب رویہ اختیار کریں اور روایتی تھانہ کے ماحول کو عوامی تھانہ میں تبدیل کریں تاکہ عوامی مسائل مقامی سطح پر حل ہوں ،نیشنل ایکشن پلان کے تمام نکات پر شہریوں کو عملدرآمد کو کو یقینی بنائیں،اشتہاری اور روپوش جرائم پیشہ افراد کی گرفتاری میں مزید تیزی لایا جاے،ٹریفک قوانین پر مکمل عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے،روڈ پر موٹرسائیکل پارکنگ ختم کی جائے اور پرچی ٹھیکیداروں کے خلاف کارروائی کی جائے، انڈس فورس اہلکاروں کی ڈیپلائمینٹ کی چیکنگ کو یقینی بنایا جائے تاکہ راستوں پر ٹریفک روانی متاثر نہ ہوسکے