عہد حاضر میں میڈیا کی طاقت کا کو ئی مدمقابل نہیں، چیئرمین اے ون ٹی وی مبین رشید

Umer Jamshaid عمر جمشید بدھ 14 نومبر 2018 11:07

عہد حاضر میں میڈیا کی طاقت کا کو ئی مدمقابل نہیں، چیئرمین اے ون ٹی وی ..
راچڈیل (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 14 نومبر2018ء،نمائندہ خصوصی،سید فرحت کاظمی،راچڈیل) چیئرمین اے ون ٹی وی مبین رشید نے کہا کہ میڈیا کی طاقت کا کوئی مدمقابل نہیں ۔ اس کے ذریعے معاشرے ، کاروبار اور شخصیات کے متعلق عوامی رائے کا رخ جس طرح تبدیل کیا جا سکتا ہے وہ ناقابل یقین ہے ۔

اے ون ٹی وی اپنے آٹھ ماہ کے سفر میں ہی اپنے مد مقابل چینلز کیلئے مقابلے کی رو پیدا کر چکا ہے ۔

لہذا تمام نمائندگان کو اب مزید سنجیدگی اور ذمہ داری سے اپنی ترجیحات طے کرنا ہیں تا کہ ہم ترقی کی منازل طے کرنے میں جلد کامیاب ہو سکیں۔

وہ گزشتہ روز اے ون ٹی وی کے مرکزی دفتر واقع سمتھ فیلڈ ہا ﺅس برمنگھم میں اپنی زیر صدارت برطانیہ بھر سے آئے ہوے نمائیدگان کے دوسرے ماہانہ مرکزی تربیتی اور ادارتی اجلاس سے خطاب کررہے تھے ،جس میں مرکزی منتظمین ، نگران شعبہ جات زاہد بھٹی،رانا محمود ، ا سد ملک، متین صحرائی، مرتضیٰ کیانی ، نمائندگان،کیمرہ پرسنز اور نئے شامل ہونے والے ساتھیوں بشمول طاہر ڈار گلاسگو، فرحت کاظمی راچڈیل، محمد رضوان مانچسٹر، نعیم چوہان اولڈھم، عمران عارف بولٹن، حیدر حفیظ سٹوک ،احمد عتیق لند ن ، نا ہید کاظمی ہاﺅنسلو، طیبہ حسن ہاﺅ نسلو، فریحہ لندن،ملک عامر لندن،شعیب راجپوت لندن،سید آل محمد نوٹنگھم، ،شگفتہ نوٹنگھم، اسرار احمد لوٹن،راجہ ارشد لیڈز،چوہدری وقاص کا و نٹری،شہزاد ارمان نوٹنگھم،،پروفیسر شکیل الرحمان لندن اور برمنگھم سے بشارت ملک،شکیل ڈار اور راجہ خاور نے شرکت کی۔

(جاری ہے)


اجلاس سے قبل باہمی تعارف اور آپس میں خیالات ، معلومات کا تبادلہ ، ایک دوسرے سے سیکھنے اور دوستانہ وپیشہ ورانہ تعلقات استوار کرنے کا سیشن ہو ا ۔اجلاس کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا اور متین صحرائی نے ابتدائی کلمات ادا کئے۔

رانا محمود نے تفصیلی طور پر تربیت کی اہمیت اور اس کے اہم ترین نکات پر عملدرآمد کی ضرورت پر زور دیا۔

اسد ملک نے رپورٹنگ اور مارکیٹنگ کے موثر انداز میں استعمال سے نتائج اخذ کر نے کے گر بتائے۔اختتامی لیکچر میں چیئرمین مبین رشید نے سابقہ کارکردگی،موجودہ صورتحال اور مسقبل کے لائحہ عمل پر سیر حاصل گفتگو کی۔

بعد ازاں سوالات و جوابات اور تجاویز کا سلسلہ ہوا ،آخر میں بہترین رپورٹر احمد عتیق،بہترین رپورٹ طاہر ڈار اور سب سے زیادہ رپورٹ بھیجنے پر محمد رضوان کو خصوصی انعامات سے نوازا گیا اور ان کی حوصلہ افزائی کی گئی۔

متعلقہ عنوان :