جامعہ کشمیرمیںمیں تحقیقی سرگرمیوں کا فروغ اولین ترجیح ہے ،پروفیسر ڈاکٹر کلیم عباسی

یونیورسٹی میں معیار تعلیم مزید بہتر بنانے کیلئے طلبہ کی کلاسز میں 80فی صدسے زائد حاضری کو یقینی بنایا جائے ریسرچ پراجیکٹ اور پبلی کیشنز کے ذریعے رینکنگ میں اضافہ کیاجا سکتا ہے،وائس چانسلر کا سربراہان شعبہ جات سے خطاب

بدھ 14 نومبر 2018 17:00

مظفرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 نومبر2018ء) جامعہ کشمیر میں تحقیقی سرگرمیوں کا فروغ اولین ترجیح ہے، ریسرچ اور کانفرنسز کے انعقاد سے جہاں یونیورسٹی کی رینکنگ میں بہتری آئے گی وہاں فیکلٹی ممبران کو بھی سیکھنے کے مواقع ملیں گے،آزادجموںوکشمیر یونیورسٹی میں معیار تعلیم مزید بیتر بنانے کیلئے طلبہ کی کلاسز میں 80فی صدسے زائد حاضری کو یقینی بنایا جائے، جامعہ کشمیر میں ریسرچ پراجیکٹ اور پبلی کیشنز کے ذریعے یونیورسٹی کی رینکنگ میں اضافہ کیاجا سکتا ہے، 8ارب روپے کی لاگت سے تعمیر ہونے والے کنگ عبد اللہ کیمپس میں اگلے سال منتقل ہو جائے گی۔

ان خیالات کا اظہار آزادجموںوکشمیر یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد کلیم عباسی نے یونیورسٹی کے سربراہان شعبہ جات، فیکلٹی ممبران کے ساتھ ایک خصوصی نشست میں خطاب کرتے ہوئے کیا، انہوں نے اساتذہ پر زور دیا کہ وہ اپنی کاوشوں سے یونیورسٹی کے معیار اور رینکنگ میں اضافہ کر سکتے ہیں، نئے تعلیمی سال میں چھترکلاس منتقل ہونے سے قبل سعودی فنڈ فار ڈویلپمنٹ کی طرف سے فراہم کردہ ایک ارب تیس کروڑ روپے مالیت کے لیبارٹریز کے سامان کی تنصیب مکمل ہو جائے گی، جس سے طلبا و طالبات کو سازگار تعلیمی و تحقیقی ماحول میسر آئے گا، اس پراجیکٹ کی منظوری کے ضمن میں ہم سعودی فنڈ فار ڈویلپمنٹ کے حکام اور صدرآزادکشمیر /چانسلر یونیورسٹی سردار محمد مسعود خان کے شکر گزار ہیں جنہوں نے خصوصی دلچسپی لیتے ہوئے اسکی منظوری میں اہم کردار ادا کیا، انہوں نے مزید کہا کہ جامعہ کشمیر کے نیلم کیمپس کیلئے 2سو کنال اراضی ایوارڈ ہو چکی ہے اور اس کے لیے وزیر اعظم آزادکشمیر کی طرف سے منظورشدہ تقریبا 60لاکھ روپے مالیت کے پری فیبریکیڈڈ اسٹریکچر کی تنصیب ،تکمیل کے مراحل میں ہے، وائس چانسلر نے مزید کہا کہ جہلم ویلی کیمپس کی اراضی کا معاملہ بھی یکسو ہونے کے امکانات ہیں، یونیورسٹی سٹی کیمپس مظفرآباد میں 1کروڑ روپے کی لاگت سے سٹیٹ آف دی آرٹ میڈیکل سینٹر قائم کیا جا رہا ہے جس سے جامعہ کشمیر میں اساتذ ہ کرام ،ملازمین کو صحت کی سہولیات مہیاہونگی، وائس چانسلر نے مزید کہا کہ جامعہ کشمیر کے چہلہ کیمہس میں 22کروڑ روپے کی لاگت سے ایک آڈیٹوریم کی عمارت تعمیر کی جائے گی، جس کیلئے فنڈز کی فراہمی کیلئے وزیر اعظم آزادکشمیر منظوری دے چکے ہیں۔

(جاری ہے)

الیکٹریکل اور سافٹ وئیر انجینئرنگ کی پاکستان انجینئرنگ کونسل سے ایکریڈیشن ہو چکی ہے، انہوں نے مزید کہا کہ یونیورسٹی نے اس سال 2عالمی سطح کی کانفرنسز منعقد کی ہیں جن میں سے ایک عالمی لسانیات کانفرنس اور دوسری ماحولیاتی ،حیاتاتی تنوع کے عنوان سے کانفرنس کا انعقاد ہوا، رائیس جامعہ ڈاکٹر کلیم عباسی نے اساتذہ کرام پر زور دیا کہ آج کے دور میں استاد اور شاگرد کے تعلقات کی مضبوطی کی بہت زیاد ہ ضرورت ہے، اس کیلئے طلبہ کی کلاسز میں حاضری کی یقینی بناناجائے، اس سے اساتذہ کرام کی تکریم میں مزید اضافہ ہوگا، انہوں نے اس توقع کا اظہار کیا کہ اساتذہ اپنی تمام صلاحیتوں کو بروئے کال لاتے ہوئے یونیورستی کے معیار اور نیک نامی میں اضافہ کریں گے، قبل ازیں یونیورسٹی کے شعبہ کوالٹی انہانسمنٹ سیل کے ڈائر یکٹر پروفیسر ڈاکٹر محمد رفیق نے تفصیلی بریفنگ دی، سٹیج سیکرٹری کے فرائض سربراہ شعبہ لسانیات نوید سرور نے سر انجام دیے، اس موقع پر ڈین فیکلٹی آف سائنسز پروفیسر ڈاکٹر محمد قیوم خان، ڈین فیکلٹی آ ف آرٹس پروفیسر ڈاکٹر عائشہ سہیل،رجسٹرار جامعہ پروفیسر ڈاکٹر غلام مرتضیٰ، کنٹرولر امتحانات پروفیسر ڈاکٹر ہارون الرشید سمیت سربراہان شعبہ جات اور فیکلٹی ممبران نے شرکت کی۔