Live Updates

آل پاکستان ٹیکسٹائل ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن کا سیلز ٹیکس ریٹرن کی مد میں 8.74 ارب روپے کے فنڈز جاری کرنے پر اظہار تشکر

بدھ 14 نومبر 2018 21:07

آل پاکستان ٹیکسٹائل ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن کا سیلز ٹیکس ریٹرن کی ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 نومبر2018ء) آل پاکستان ٹیکسٹائل ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن( پی ٹی ای ای) نے ٹیکسٹائل کے شعبے کیلئے سیلز ٹیکس ریٹرن کی مد میں 8.74 ارب روپے کے فنڈز جاری کرنے پروزیراعظم عمران خان اوران کی اقتصادی ٹیم کا شکریہ ادا کیاہے۔

(جاری ہے)

ایسوسی ایشن کی طرف سے بدھ کویہاں جاری بیان میں حکومت کی جانب سے ٹیکسٹائل شعبہ کیلئے آر ایل این جی کی قیمت 6.5 ڈالرفی ایم ایم بی ٹی یو مقررکرنے کے حکومتی اقدام کوبھی سراہا گیا ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ اس طرح کے بصیرت افروز فیصلے پاکستان کو مستحکم اورترقی وخوشحالی کی راہ پر گامزن کرنے میں کلیدی کردار ادا کریں گے۔بیان میں اس امید کا اظہارکیا گیاہے کہ حکومت ٹیکسٹائل شعبہ کی برآمدات میں حائل مشکلات اوررکاوٹوں کو دورکرنے کیلئے بھی اقدامات کا سلسلہ جاری رکھے گی۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :