الیکشن کمیشن آف پاکستان 7دسمبر کو ملک بھر میں قومی ووٹرز ڈے منائیگا، ہارون خان شینواری

بدھ 14 نومبر 2018 21:23

الیکشن کمیشن آف پاکستان 7دسمبر کو ملک بھر میں قومی ووٹرز ڈے منائیگا، ..
پشاو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 نومبر2018ء) ڈائریکٹر جینڈر افئیرز الیکشن کمیشن خیبر پختوننخوا ہارون خان شینواری نے کہا ہے۔ کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان 7دسمبر کو ملک بھر میں قومی ووٹرز ڈے منا رہا ہے۔ خیبر پختوننخوا میں صوبائی سطح پر سب سے بڑی تقریب گورنر ہاوس پشاور میں ہوگی۔ جن معاشرے کے تمام طبقات بالخصوص طلبہ و طالبات ، خواتین اور خصوصی افراد شرکت کریں گے۔

کیونکہ سیاسی اور انتخابی عمل میں ان کی شرکت کی اہمیت سے انکار نہیں کیا جاسکتا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے آج پشاور میں جینڈر اینڈ الیکٹورل ورکنگ گروپ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں اسلام آباد سے آئے ہوئے ڈی اے آئی تعبیر سے مختار احمد اور زہرہ سہیل نے خصوصی طور پر شرکت کی۔

(جاری ہے)

جبکہ خیبر پختونخوا میں ورکنگ گروپ کے ممبر آرگنائزیشن کے نمائیندوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

جن میں وویمن کمیشن خیبر پختونخوا کی سارا احمد ، اقلیتوں کی تنظیم Bridge کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر شمس نوید، ، تکڑہ قبائیلی خوئیندے کی مس ناہید ، پشاور یونیورسٹی سے مس ثمینہ، سپیشل پرسنز ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری جاوید خان، پیمان کے ریجنل کوآرڈینیٹر محمد اسفندیار، URDOکے ایگزیکٹو ڈائیریکٹر ظہیر خٹک، عورت فاونڈیشن کی شبینہ آیاز ، AWARE GIRLSکی سلمیٰ بی بی اور مدیحہ، خوئیندو کور کی لبنی ہائے د حوا لور کی خورشید بانو ، د لاس گل کے سید ظفر علی شاہ ۔

۔ بلیو وینز کے صابر علی ، یو این ڈی پی کے بلال خٹک ، ڈپٹی ڈائریکٹر الیکشنن کمیشن صفیہ اکبر، اجمینہ بی بی اور عنبرین سمیت پبلک ریلیشن آفیسر سہیل احمد نے بھی شرکت کی۔ انہوں نے کہا۔ کہ اسی دن ہر ضلع میں قومی ووٹرز ڈے کی اہمیت کو اجاگر کرنے کے لئے مختلف سرگرمیوں کا انعقاد کیا جائیگا۔ ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنرز کی نگرانی میں طلبہ و طالبات کے مابین تقاریری مقابلے ۔

سیمینارز اور آگاہی واک کا اہتمام کیا جائیگا۔ ہارون شینواری نے کہا۔ کہ سول سوسائٹی اور میڈیا کا عوام میں شعور بیدار رنے کے حوالہ سے کردار قابل تحسین ہے۔ اور بالخصوص صوبائی ورکنگ گروپ کے ممبر ز کا بہت فعال کردار روز روشن کی طرح واضح ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایک ہی دن عام انتخابات کا انعقاد الیکشن کمیشن کے لئے ایک چیلنج سے کم نہیں تھا۔

تمام سٹیک ہولڈرز کا عام انتخابات کو بہتر انداز میں کرانے کے لئے الیکشن کمیشن سے تعاون کی بدولت ہی یہ ممکن ہوا ہے۔ ڈائریکٹر جنرل جینڈر افئیرز نے کہا۔ کہ قومی ووٹرز ڈے کی اہمیت کو اجاگر کرنے کے لئے سول سوسائٹی آگاہی پیدا کرنے میں اپنا کردار ادا کریں۔ سول سوسائٹی کے نمائیندوں نے مختلف تجاویز دی۔اور الیکشن کمیشن کے اقدامات کو سراہا۔