کراچی کی وومن پولیس فورس کا دربار، ایڈیشنل آئی جی کراچی ڈاکٹر امیرشیخ نے مسائل سنے

ایڈیشنل آئی جی کراچی ڈاکٹر امیر شیخ نے لیڈیز پولیس ملازمین کے مسائل سنے اور موقع پر احکامات جاری کیے ایڈیشنل آئی جی نے کراچی سے باہر کی لیڈیز پولیس اہلکاروں کی رہائش کا مسئلہ حل یا ان کی ہوم ڈسٹرک ، رینج میں تبادلہ کرنے کا حکم بھی دیا

بدھ 14 نومبر 2018 23:26

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 نومبر2018ء) کراچی کی وومن پولیس فورس کا دربار، ایڈیشنل آئی جی کراچی ڈاکٹر امیرشیخ نے مسائل سنے۔مقامی آڈیٹوریم میں منعقد دربار میں ڈی آئی جیز اور خواتین پولیس افسران نے شرکت کی۔ڈی آئی جی ایسٹ عامر فاروقی، ڈی آئی جی ویسٹ امین یوسف زئی ، ڈی آء جی ٹریفک جاوید مہر ڈی آئی جی ایڈمن عاصم قائمخانی بھی دربار میں موجود تھے۔

ایڈیشنل آئی جی کراچی ڈاکٹر امیر شیخ نے لیڈیز پولیس ملازمین کے مسائل سنے اور موقع پر احکامات جاری کیے ایڈیشنل آئی جی نے کراچی سے باہر کی لیڈیز پولیس اہلکاروں کی رہائش کا مسئلہ حل یا ان کی ہوم ڈسٹرک ، رینج میں تبادلہ کرنے کا حکم بھی دیا کراچی پریس کلب کے باہر احتجاج کرنے والی پولیس افسر روبینہ شاہین کا مسئلہ سنا اور حل کرنے کی یقین دہانی کرائی متعدد خواتین پولیس افسران فیلڈ پوسٹنگ کی خواہشمند، کئی تھانیدار لگنے کی خواہاں ہیںٹریفک پولیس میں سیکشن افسر لگنے کیلئے ایک خاتون افسر نے ہاتھ کھڑا کیا، 3 ایس ڈی پی او کی سیٹ پر تقرری کے لئے تیار ہوگئیں۔

(جاری ہے)

ایڈیشنل آئی جی ڈاکٹر امیر شیخ کا اس موقع پر کہنا تھا کہ خواتین کو ایس ایچ او، ایس آئی او، سیکشن افسر، ہیڈ محرر اور دیگر عہدوں پر بھی تعینات کریں گے، ایڈیشنل آئی جی نے خواتین پولیس افسران اور اہلکاروں کی وردی کے پیٹرن کا معاملہ حل کرنے کی یقین دہانی بھی کرائی اور لیڈیز پولیس کے مسائل حل کرنے کیلئے ہر ڈسٹرک میں خاتون فوکل پرسن مقرر کرنے کا اعلان بھی کیا۔

ایڈیشنل آئی جی کراچی ڈاکٹر امیر شیخ نے خواتین پولیس افسران پر مشتمل کمیٹی بھی قائم کردی ایڈیشنل آئی جی نے ہدایت کی کہ لیڈیز پولیس فورس کی ملازمان اپنے مسائل کمیٹی یا فوکل پرسنز کے ذریعے افسران تک پہنچائیں پھر بھی کسی ملازم کو کوئی مسئلہ ہو تو پولیس کے وٹس ایپ نمبر پر بھیجیں یا ہر ہفتے کو گارڈن ہیڈ کوارٹر میں پیش کریں ایڈیشنل آئی جی کراچی کی جانب سے کراچی کی وومن ایس ایچ اوز اور ایس آئی اوز کو بھی گاڑیاں فراہم کرنے کا اعلان بھی کیا گیا خواتین پولیس اہلکاروں نے مرد اھلکاروں کے شانہ بشانہ موٹر سائیکل پیٹرولنگ کی خواہش ظاہر کی اور انسداد جرائم میں اپنا کردار ادا کرنے کا عزم ظاہر کیا۔ کراچی پولیس چیف نے انہیں موٹر سائیکل فراہم کرنے کی یقین دھانی کرائی۔#