پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 6 روپے تک کمی کا امکان

عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی کے باعث پاکستان میں پیٹرول اور ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں 6 روپے تک کمی ہو سکتی ہے

muhammad ali محمد علی بدھ 14 نومبر 2018 21:58

پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 6 روپے تک کمی کا امکان
اسلام آباد (اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔14 نومبر 2018ء) پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 6 روپے تک کمی کا امکان، عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی کے باعث پاکستان میں پیٹرول اور ڈیزل 6 روپے فی لیٹر تک سستا ہونے کا امکان۔ تفصیلات کے مطابق عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں مسلسل کمی واقع ہو رہی ہے۔ اب تک عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت 60 ڈالرز فی بیرل کی سطح سے نیچے جا چکی ہے۔

عالمی مارکیٹ میں کام تیل کی قیمتیں کم ہونے کے باعث پاکستان میں پیٹرول اور ڈیزل 6 روپے فی لیٹر تک سستا ہونے کا امکان ہے۔ عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں ایک سال کی کم ترین سطح پر پہنچ چکی ہیں اور صرف ایک روز میں خام تیل ساڑے 8 فیصد سستا ہوا ہے۔ امریکی خام تیل کی قیمت 5 ڈالر 20 سینٹس کمی کے بعد 55 ڈالر 50 سینٹس کی سطح جبکہ برطانیوی خام تیل 5 ڈالر 60 سینٹس کمی کے بعد 65 ڈالر 50 سینٹس کی سطح تک آگیا ہے۔

(جاری ہے)

یکم نومبر سے لے کر اب تک خام تیل کی قیمتوں میں 11 ڈالر تک کی کمی واقع ہوچکی ہے۔ ماہرین کے مطابق عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں گھٹ جانے سے پاکستان میں پیٹرول و ڈیزل 5 سے 6 روپے فی لیٹر سستا ہوسکتا ہے۔ عالمی منڈی میں اگر خام تیل قیمتیں اسی سطح پر برقرار رہیں تو پاکستان کو سالانہ لگ بھگ 500 ملین ڈالر کی بچت ہو سکتی ہے۔ ماہرین کے مطابق عالمی سطح پر معاشی سست روی اور امریکی کی جانب سے ایران کو تیل فروخت کرنے کی اجازت دینے کے بعد سے عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں کمی واقع ہو رہی ہے۔ خام تیل کی قیمتوں میں گراوٹ کا پاکستان بھرپور فائدہ حاصل کر سکتا ہے۔