لیبیا پر حملے میں نیٹو نے سلامتی کونسل کو دھوکہ دیا، روسی وزیر اعظم

جمعرات 15 نومبر 2018 12:10

روم۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 نومبر2018ء) روس کے وزیر اعظم نے کہا ہے کہ نیٹو نے لیبیا پر حملے کے معاملے میں سلامتی کونسل کے ارکان کو دھوکہ دیا تھا۔اٹلی کے شہر پالیرمو میں لیبیا کے بارے میں منعقدہ عالمی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم دیمتری میدویدوف نے لیبیا پر حملے کو سنگین غلطی قرار دیا۔

(جاری ہے)

روسی وزیراعظم نے کہا کہ لیبیا پر نیٹو کا حملہ سنگین غلطی ہی نہیں بلکہ دنیا کی اخلاقی اور سیاسی قیادت کا دعوی کرنے والوں کی جانب سے بولا جانے والے گھناؤنا جھوٹ بھی تھا۔

انہوں نے واضح کیا کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے لیبیا کے خلاف جو پابندیاں عائد کی تھیں ان کا مقصد تشدد کو روکنا اور حالات کو سازگار بنانا تھا لیکن ایسا ممکن نہیں ہو سکا۔ میدویدوف نے کہا کہ روس شروع ہی سے اس بات پر زور دیتا آیا ہے کہ لیبیا کے معاملے کو اس ملک کے سیاسی دھڑوں کے درمیان مذاکرات کے ذریعے حل کیا جانا چاہیے۔