عیدمیلادالنبی ؐکے بعد واٹر بورڈ کی ریفرنڈم مہم کو تیز کرنے کے لیے رابطہ مہم کا دائرہ کار وسیع کیا جائے گا،جوزف صنم

جمعرات 15 نومبر 2018 18:16

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 نومبر2018ء) عیدمیلادالنبیؐ کے بعد واٹر بورڈ کے ملازمین کی ریفرنڈم کے انعقاد کے لیے مہم کو تیز کرنے کے لیے رابطہ مہم کا دائرہ کار وسیع کیا جائے گا ۔واٹر بورڈ کے ملازمین کی مایوسی کو خوشی میں تبدیل کیا جائے گا ان خیالات کا اظہار کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ یونائٹیڈ ورکرز یونین کے چیئرمین جوزف صنم ،صدر پنھل خان مگسی ،جنرل سیکریٹری اکرام خان نے یونین کے مشاورتی اجلاس منعقدہ رہائش گاہ اکرام خان پر خطاب کے دوران کیا ۔

انہوں نے واٹربورڈ کے محنت کشوں کا احساس محرومی ختم کرکے دم لیں گے ۔6دسمبر کو ہر صورت ریفرنڈم کا انعقاد یقینی بنانے کے لیے ہر ممکنہ وسائل استعمال کیے جائیں گے ۔انہوں نے کہا کہ حکومتی پارٹی اپنی یونین کو ممکنہ شکست سے بچانے اور پرائیوٹائزیشن کے عمل کو کامیاب بنانے کے لیے گٹھ جوڑ میں مصروف ہے ۔

(جاری ہے)

اس مقصد کے لیے ریفرنڈم کی مزید تاخیر کرنا چاہتی ہے ۔

جسکوہر صورت ناکام بنایا جائے گا ۔انہونے نے کہا کہ یونائٹیڈ ورکرز یونین کی جڑیں عوام میں ہیں اور واٹر بورڈ کے محنت کشوں نے جس انداز میں یونائٹیڈ ورکرز یونین کو موجودہ ریفرنڈم ریفرنڈم مہم میں پزیرائی مہم میں پزیرائی بخشی ہے وہ قابل تحسین عمل ہے ۔اس موقع پر مرکزی رہنمائوں چن زیب ناظم خان ،اشرف اعوان ،ممتاز مگسی ،کامریڈ امرجلیل ،ارشد اعوان ،ریحان الٰہی ،وجاہت قائم خانی ولی بلوچ اور دیگر نے بھی خطاب کیا ۔

متعلقہ عنوان :