Live Updates

چیئرمین سینیٹ سے وزیر دفاع کی ملاقات، وزیراعظم کا پیغام پہنچایا

پارلیمان کی بالادستی ،جمہوری رویوں کا فروغ ہم سب کا بنیادی فرض ہے،محمد صادق سنجرانی وزیراعظم کا پارلیمان کی بالادستی کے بارے میں کردار لائق تحسین ہے،بروقت کارروائی کر کے وزیر دفاع کو بھیج کر ایوان کا وقار بلند کیا، گفتگو

جمعرات 15 نومبر 2018 22:20

چیئرمین سینیٹ سے وزیر دفاع کی ملاقات، وزیراعظم کا پیغام پہنچایا
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 نومبر2018ء) چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے کہا ہے کہ پارلیمان کی بالادستی اور جمہوری رویوں کا فروغ ہم سب کا بنیادی فرض ہے،وزیراعظم کا پارلیمان کی بالادستی کے بارے میں کردار لائق تحسین ہے،وزیراعظم نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے وفاقی وزیر دفاع پرویز خٹک کو بھیج کر ایوان کا وقار بلند کیا۔

چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی سے جمعرات کو وزیر دفاع پرویز خٹک نے ملاقات کی جس میں سینیٹ کی کارروائی کو افہام تفہیم سے چلانے پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ملاقات میں سینیٹ میں قائد ایوان سینیٹر شبلی فراز ، وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی سینیٹر اعظم سواتی اور قائمہ کمیٹی اطلاعات کے چیئرمین سینیٹرفیصل جاوید بھی موجود تھے۔

(جاری ہے)

وزیر دفاع وزیراعظم عمران خان کی جانب سے چیئرمین سینیٹ کیلئے خصوصی پیغام لے کر آئے تھے ،انہوں نے چیئرمین سینیٹ کو وزیراعظم کی جانب سے مکمل تعاون کا یقین دلایا۔

چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے کہا کہ پارلیمان کی بالادستی اور جمہوری رویوں کا فروغ ہم سب کا بنیادی فرض ہے۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے وفاقی وزیر دفاع پرویز خٹک کو بھیج کر ایوان کا وقار بلند کیا،وزیراعظم کا پارلیمان کی بالادستی کے بارے میں کردار لائق تحسین ہے۔ دونوں رہنمائوں نے اتفاق کیا کہ اٴْمید ہے ایوان کی کارروائی کو افہام تفہیم کیساتھ چلایا جا ئے گا۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات