وزیر مملکت مواصلات مراد سعید کی ہدایت پر نیشنل ہائی وے اتھارٹی کی کارروائی

رائٹ آف وے سے 1288ملین روپے کی تجاوزات کا خاتمہ کردیا ،178کنال زمین واگزار کرالی گئی

جمعرات 15 نومبر 2018 22:52

وزیر مملکت مواصلات مراد سعید کی ہدایت پر نیشنل ہائی وے اتھارٹی کی کارروائی
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 نومبر2018ء) وزیر مملکت برائے مواصلات مراد سعید کی ہدایت پرنیشنل ہائی وے اتھارٹی نے پنے رائٹ آف وے سے 1288 ملین روپے کی تجاوزات کا خاتمہ کر دیا ہے۔ مجموعی طور پر 2157 تجاوزات کو ختم کیا گیا،جس سے نیشنل ہائی وے اتھارٹی کی 178 کنال زمین واگزار کرائی گئی ہے۔تفصیلات کے مطابق 75 روزہ ایکشن پلان کے تحت این ایچ اے نے سڑکوں کو محفوظ اور کشادہ بنانے کیلئے گزشتہ دوماہ سے اپنے رائٹ آف وے سے تجاوزات کا خاتمہ کی مہم شرو ع کی تھی۔

(جاری ہے)

اس مہم پر عملدرآمد کیلئے 11ہفتوں میں کام تقسیم کیا گیا تھا ،ابھی تک ڈیرہ اسماعیل خان میں334،حیدر آباد میں 20،ملتان میں59،بہاولپور میں99،رحیم یار خان میں495،بٹ خیلہ میں 100،وزیر آباد میں 42،لاہور میں 197،راولپنڈی اور اسلام آبا د۔ مری دوہری شاہراہ سے 811تجاوزات کو ختم کیا گیا ہے،جس کے نتیجے میں 3574مرلہ زمین واگزار کرائی گئی ہے۔مجموعی طور پر 3131 تجاوزات کے کامیابی سے خاتمے سے نیشنل ہائی وے اتھارٹی اپنے رائٹ آف وے کو زیادہ کشادہ ،محفوظ اور پر امن بنائے گی۔تجاوزات کے خاتمہ کی مہم کی نگرانی چیئرمین نیشنل ہائی وے اتھارٹی جواد رفیق ملک ذاتی طور پر روزانہ کی بنیاد پر کر رہے ہیں تاکہ یہ مہم بروقت تکمیل کو پہنچے ۔

متعلقہ عنوان :