عالم انسانیت کو قرآنی تعلیمات اور رسول اکرم ﷺ کے اسوہ حسنہ پر عمل کی ضرورت ہے،سراج الحق نے

جمعرات 15 نومبر 2018 23:19

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 نومبر2018ء) امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے کہاہے کہ عالم انسانیت کو قرآنی تعلیمات اور رسول اکرم ﷺ کے اسوہ حسنہ پر عمل کی ضرورت ہے ۔ عالم اسلام کو سنگین عالمی سازشوں کا سامناہے ۔ مسلمان اتحاد و یکجہتی سے ہی نصرت الٰہی کے حق دار بن سکتے ہیں ۔

(جاری ہے)

تحریک اسلامی سوڈان کے نویں اجتماع عام سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ناموس رسالت ؐ ہر مسلمان کا جزو ایمان ہے ۔

قبلہ او ل اور مقبوضہ کشمیر کی جدوجہد آزادی کا ساتھ دینا ہر مسلمان اور ہر انصاف پسند انسان کا فر ض ہے ۔ پاکستان اور سوڈان جڑواں بھائیوں کی حیثیت رکھتے ہیں ۔ ان تعلقات کو انشاء اللہ مزید مضبوط و توانا کریں گے ۔ اجتماع سے سوڈانی صدر عمر البشیر ، تحریک اسلامی کے سربراہ ڈاکٹر آل زبیر الحسن اور ڈائریکٹر امور خارجہ جماعت اسلامی پاکستان عبدالغفار عزیز نے بھی خطاب کیا ۔