ْ پودوں کی بیما ر ی اوران کے اسبا ب کو مدنظر رکھ کر شعبہ امراض قائم کیاگیا ہے،زرعی ماہرین

جمعہ 16 نومبر 2018 02:40

سلانوالی۔14 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 نومبر2018ء) پودوں کو نقصان پہنچانے والے عوامل میں فرق کے حوالہ سے زرعی ماہرین نے بتایا ہے کہ پودوں کی بیما ر ی اوران کے اسبا ب کو مدنظر رکھ کر شعبہ امراض قائم کیاگیا ہے پودوں کو بیمارکرنے وا لے عوامل کو جرثومے یا جراثیم کہنا شروع کر دیا گیا جو انسان کی کھلی آنکھ سے نظر نہ آئیں اگر پودوں کو نقصان پہنچنے کی وجہ پھپھوپٹا اوربیکٹریانیماٹوڈیا اوردیگر وا ئر س ہو ں تو ایسے متاثر ہ پودے کو بیمارپودا کہاجاتا ہے لیکن یاد رہے کہ پودوں کو نقصان تو کیڑے مکوڑے بھی پہنچاتے ہیں لحاظہ ا س صورتحا ل کیلئے شعبہ حشرات العرض کا قیام کیاگیا ہے اورکیڑے مکوڑوں کی وجہ سے نقصان پہنچنے کی صورتحال میں اسے بیمار پودانہیں کہاجاتابلکہ کیڑے مکوڑوں سے متاثر ہ پودا کہا جاتا ہے یادرہے کہ پودوں کو نقصان صرف بیماری پیداکر نے والے جراثیم ہی نہیں بلکہ اچانک موسمی تبدیلی یعنی اچانک گرمی بڑھ جا نا یا سرد ی میں شدت آنا اس وجہ سے پودوں کی پر و رش رنگت صورت میں خاصیت متاثر ہوجانے سے بھی پودوں کونقصا ن پہنچتا ہے ۔

متعلقہ عنوان :