بنگلہ دیش نے روہنگیا مہاجرین کی واپسی منسوخ کر دی،بنگالی کمیشنر برائے مہاجرین کا اعلان

جمعہ 16 نومبر 2018 12:10

بنگلہ دیش نے روہنگیا مہاجرین کی واپسی منسوخ کر دی،بنگالی کمیشنر برائے ..
ڈھاکہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 نومبر2018ء) بنگلہ دیش نے سات لاکھ روہنگیا مہاجرین کی میانمار واپسی کی منصوبہ ترک کر دیا ہے۔ غیرملکی خبررساں ادار ے کے مطابق بنگلہ دیشی کمیشنر برائے مہاجرین ابوالکلام نے روہنگیا مہاجرین کی وطن واپسی کا منصوبہ ختم کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ مہاجرین کو ان کی خواہش کی بغیر واپس نہیں بھیجا جا سکتا۔

(جاری ہے)

اقوام متحدہ کے تعاون سے میانمار اور بنگلہ دیش کے مابین طے پانے والے ایک معاہدے کے تحت روہنگیا مسلمانوں کی واپسی کا سلسلہ وسط نومبر سے شروع کیا جانا تھا۔ انسانی حقوق کی کئی تنظیمیں پہلے اس منصوبے کو قبل از وقت قرار دے چکی ہیں۔